روحانی عمان کے دورہ پر اور کویت کشیدگی کو کم کرنے کے لئے مستعد

لندن "الشرق الاوسط” ایرانی صدر حسن روحانی نے مسقط اور کویت کی طرف اس خلیجی دورے کے سلسلہ میں کہا ہے کہ یہ دورے خلیجی ملکوں کے ساتھ ہونے والی غلط فہمی کو ختم کرنے کے لئے ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل علاقائی معاملوں میں متضاد نقطۂ نظر کی وجہ […]

روحانی عمان کے دورہ پر اور کویت کشیدگی کو کم کرنے کے لئے مستعد
2

لندن "الشرق الاوسط”

ایرانی صدر حسن روحانی نے مسقط اور کویت کی طرف اس خلیجی دورے کے سلسلہ میں کہا ہے کہ یہ دورے خلیجی ملکوں کے ساتھ ہونے والی غلط فہمی کو ختم کرنے کے لئے ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل علاقائی معاملوں میں متضاد نقطۂ نظر کی وجہ سے کشیدگی کافی بڑھ ہو چکی تھی۔

عمان کے نیوز ایجنسی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ روحانی نے اپنے دورے کے آغاز میں عمان کے شاہ سلطان قابوس ابن سعید کے ساتھ مشورہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں نے علاقائی معاملوں اور جوہری معاہدہ کے سلسلہ میں عمان کے کردار کو گفتگو کا موضوع بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ان دونوں رہنماؤں نے اس سلسلہ میں بھی گفتگو کی ہے کہ عمان تہران اور خلیجی تعاون کونسل کے ملکوں کے درمیان قربت پیدا کرنے کے لئے متحرک ہوگا۔ دوسری طرف صدر روحانی نے کویت کے امیر شیخ صباح احمد جابر صباح کے ساتھ بھی مذاکرات کئے ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ روحانی نے تہران سے سفر کرنے سے تھوڑی دیر پہلے اعلان کیا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل نے غلط فہمی ختم کرنے اور تعلقات میں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں کویت کے ذریعہ ایک پیغام بھیجا ہے اور تہران نے اس پیغام کا استقبال کیا ہے۔

جمعرات 20 جمادی الاول 1438ہجری – 16 فروری 2017 ء شمارہ نمبر {13960}