ٹرمپ کا خفیہ ایجنسی کے خلاف عدالتی کاروائی کا اشارہ
واشنگٹن: ہبہ القدسی کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے وزارت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ معلومات کو ظاہر کرنے کے بارے میں تحقیقات کی جائیں، جس کے نتیجے میں قومی سلامتی کے مشیر مائکل فلین کی معزولی کی گئی۔ وائٹ ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس کے […]

واشنگٹن: ہبہ القدسی
کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے وزارت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ معلومات کو ظاہر کرنے کے بارے میں تحقیقات کی جائیں، جس کے نتیجے میں قومی سلامتی کے مشیر مائکل فلین کی معزولی کی گئی۔
وائٹ ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے خفیہ اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے خفیہ رازوں کو ظاہر کرنے کے عمل کو "جرم” قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سنجیدگی سے اسے دیکھتے ہیں، چنانچہ میں نے مختلف اداروں کے تمام عہدیداروں سے اس بارے میں تحقیقات کی خاطر باز پرس کی اور اسی طرح وزارت انصاف سے بھی میں نے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔”
دوسری طرف ٹرمپ نے اپنے انتخابی ٹیم پر روس کے عہدیداران سے رابطہ کرنے کے بار بار الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے "جھوٹی خبر” سے تعبیر کیا۔ جبکہ اس پریس کانفرنس سے چند گھنٹے پہلے امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ان رازوں کو میڈیا پر ظاہر کرنے میں ملوث ہے اسے "گرفتار” کیا جائے، اسی طرح ڈیمو کریٹک پارٹی پر سخت غصہ کرتے ہوئے کہا کہ "آخر کار انہوں نے انتخابات میں اپنی ناکامی کا جواز پیش کرنے کی خاطر روس پر مبنی ایک کہانی گھڑ ہی لی ہے۔”
دریں اثناء ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صدر اپنے ارب پتی دوست سٹیفن وینبرگ کو امریکی خفیہ اداروں کے کام کا وسیع تر جائزہ لینے کے لئے نگران مقرر کر رہے ہیں۔ اس طرح سے اداروں میں خدشات اٹھیں گے اور آزادی کے رجحانات میں کمی آّئے گی۔