جہازوں کے سیٹ میں لگے اسکرین کا زمانہ ختم ہوا
لندن: "الشرق الاوسط” امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ جہازوں میں سیٹوں کے پیچھے لگے الیکٹرانک اسکرین کا زمانہ ختم ہونے والا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل مسافرين کے پاس اسمارٹ فون ہوتے ہیں لہذا ان لوگوں کے لئے مشمولات کو پیش کرنے کے لئے وائرلیس نیٹورکوں […]

لندن: "الشرق الاوسط”
امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ جہازوں میں سیٹوں کے پیچھے لگے الیکٹرانک اسکرین کا زمانہ ختم ہونے والا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل مسافرين کے پاس اسمارٹ فون ہوتے ہیں لہذا ان لوگوں کے لئے مشمولات کو پیش کرنے کے لئے وائرلیس نیٹورکوں کو فروغ دیا جائے گا۔
گزشتہ سالوں میں جہازوں کے سیٹوں کے پیچھے لگے یہ اسکرین سواریوں کے لئے سامان تسلی اور تفریح تھے۔ باوجودیکہ اس میں صرف پہلے سے لوڈ کئے ہوئے چند گانے اور فلمیں ہوتی تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تسلی اور تفریح کے لئے نئے مشمولات وائرلس نیٹورکوں کے ذریعہ براہ راست مسافرین کے اسمارٹ فون، ليپ ٹاپ اور ٹابلیٹ پر منتقل کیا جائے گا۔
2900 سے زائد سویلین ہوائی جہازوں کو وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے والی "گوگو” کمپنی کے کمرشیل ڈائریکٹر جون کوپن نے اس نئے ميلان پر تبصره کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص تقریبا ہر وقت زمین سے جڑا رہے گا یہاں تک کہ فضاء میں پرواز کی حالت میں بھی وہ زمیں سے مربوط رہے گا۔
ان اسکرینوں کو ہٹا لینے کے بعد اندازے کے مطابق جہازوں کے دس فیصد اخراجات میں کمی آ جائے گی۔ اسی طرح جہاز کے وزن میں بھی کمی آئے گی اور اس کے علاوہ سیٹوں کے ڈیزائن کرنے والے سیٹوں کی ضخامت میں کمی بیش کریں گے۔
جمعہ 21 جمادی الاول 1438ہجری – 17 فروری 2017 ء شمارہ نمبر {13961}