سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر افغانستان سے لگی پاکستان کی سرحدیں بند
سهوان شريف كابل ننجارهار: "الشرق الاوسط” پرسو شام پاکستان نے "اسلام کی حکومت خراسان” نامی تنظیم کی طرف سے کی جانے والے بم دھماکہ کے بعد افغانستان سے لگے اپنی سرحدوں کو غیر متعینہ مدت کے لئے سیل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس بم دھماکہ میں 83 […]

سهوان شريف كابل ننجارهار: "الشرق الاوسط”
پرسو شام پاکستان نے "اسلام کی حکومت خراسان” نامی تنظیم کی طرف سے کی جانے والے بم دھماکہ کے بعد افغانستان سے لگے اپنی سرحدوں کو غیر متعینہ مدت کے لئے سیل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس بم دھماکہ میں 83 افراد کے ہلاک ہونے اور تقریبا 250 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسی طرح پورے ملک میں وسیع پیمانہ پر سیکورٹی مہم کے آغاز کئے جانے کی بھی خبر ہے۔
پاکستانی حکومت نے افغانستانی حکومت کو 76 لوگوں پر مشتمل ایک فہرست فراہم کی ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ افغانستان کی سرزمیں سے پاکستان کے خلاف کام کرتے ہیں۔ اس حملہ کے جواب میں مقامی اور فیڈرل سیکورٹی پولس اور عام پولس کے ذریعہ کل صبح سے پورے ملک میں جانچ پڑتال کی کاروائیاں شروع ہو چکی ہیں اور مختلف شہروں سے مشتبہ افراد کو گرفت میں لیا گیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے ایک سرکاری ذمہ دار نے کہا ہے کہ یہ کاروائیاں آئندہ دنوں تک مسلسل چلتی رہیں گی۔
تنظیم داعش کی طرف سے ایک خود کش بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد کل باکستانی پولس فورس نے دسیوں مشتبہ افراد کو یہ کہ کر قتل کر دیا کہ یہ انتہا پسند لوگ ہیں۔ یاد رہے کہ ایک صوفی کے مزار پر ہونے والا یہ بم دھماکہ ملک میں ہونے والے خون آلود بم دھماکوں کی ایک نئی کڑی ہے جس میں 70 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
ہفتہ 22 جمادی الاول 1438ہجری – 18 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13962}