بنس: ایران دہشت گردی کو فروغ دینے کا سب سے بڑا ملک

میونخ: "الشرق الاوسط” امریکی نائب صدر مائک بنس نے کل میونخ کی سیکورٹی کانفرنس کے موقعہ کو غنیمت سمجھ کر اپنی پہلی بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی اور ایران اور اس کی سرگرمیوں سے متعلق پرزور انداز میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے موقف کو واضح کیا۔ […]

بنس: ایران دہشت گردی کو فروغ دینے کا سب سے بڑا ملک
1

میونخ: "الشرق الاوسط”

امریکی نائب صدر مائک بنس نے کل میونخ کی سیکورٹی کانفرنس کے موقعہ کو غنیمت سمجھ کر اپنی پہلی بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی اور ایران اور اس کی سرگرمیوں سے متعلق پرزور انداز میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے موقف کو واضح کیا۔

بنس نے ایران سے متعلق کہا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے والا یہ سب سے بڑا ملک ہے اور اس بات کی بھی تاکید کی کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اپنی پوری کوشش کرے گا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کو اس مقصد سے متعلق اپنے عزم وارادہ کا مکمل شعور واحساس ہے۔

اسی طرح امریکی نائب صدر نے میونخ کی کانفرنس میں واشنگٹن کے یورپی اتحادیوں کو یہ کہ کر اطمینان دلانے کی کوشش کی ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ ناٹو کے مسئلہ میں پابند ہے جبکہ اس موقعہ سے روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے ایک نئے عالمی نظام کی دعوت دی ہے۔

اتوار 23 جمادی الاول 1438ہجری – 19 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13963}