فلائن کے منصب کے امیدوار کی طرف سے معذرت نامہ ٹرمپ کے لئے ایک نئی ضرب
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” پرسو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو اس وقت ایک نئی ضرب کاری کا سامنا کرنا پڑا جب استعفی دینے والے قومی سلامتی کے مشیر "مائکل فلائن” کے عہدہ کے لئے صدر کی طرف سے متعین امید وار ریٹائرڈ ایڈمرل "روبرٹ ہارورڈ” نے اس عہدہ کو قبول [&

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
پرسو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو اس وقت ایک نئی ضرب کاری کا سامنا کرنا پڑا جب استعفی دینے والے قومی سلامتی کے مشیر "مائکل فلائن” کے عہدہ کے لئے صدر کی طرف سے متعین امید وار ریٹائرڈ ایڈمرل "روبرٹ ہارورڈ” نے اس عہدہ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اس انکار کی وجہ سے موجودہ انتظامیہ ایک انارکی کی شکار ہے۔
ٹرمپ نے کل اس عہدہ کے لئے چند افراد میں سے کسی ایک کو اختیار کرنے کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے۔ ایک یہ کہ جنرل "کیث کیلوگ” کو ایجنسی کے عہدہ پر برقرار رکھتے ہوئے اس عہدہ کے لئے اختیار کیا جائے یا اس عہدہ کے لئے دوسرے تین امیدوار میں سے کسی کو اختیار دیا جائے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر کے صفحہ پر کہا کہ میں جنرل "کیث کیلوگ” کو ایک لمبے زمانہ سے جانتا ہوں اور وہ قومی سلامتی کے مشیر کار کے لئے مناسب ہیں اور اسی طرح تین افراد اور ہیں جو اس عہدہ کے لئے مناسب ہیں۔ ٹرمپ کے اس تبصرہ سے چند منٹ پہلے "فوکس” نامی چینل نے وائٹ ہاؤس کے ایک بڑے ذمہ دار "رائنس برہوس” سے سوال کیا کہ ان تینوں امیدواروں کی شخصیت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم ابھی بہت سارے لوگوں سے گفت وشنید کر رہے ہیں لیکن ان میں ایک جنرل کیلوگ ہیں وہ صلاحیت مند ہیں اور انہیں تین ستارے بھی حاصل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب یہ ذمہ داری اٹھائیں گے اور میں یہ بھی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ عہدہ ابھی خالی نہیں ہے لہذا کیلوگ اس عہدہ کی ذمہ داری اٹھائیں گے اور یہ ایک استثنائی شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایڈمیرل ہارورڈ سے کہا کہ ہم اس عہدہ سے متعلق آپ سے گفتگو کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن انہوں نے اس معاملہ میں جواب دینے سے قبل اپنی اہلیہ اور اپنے فیملی ممبران سے مشورہ کرنے کے لئے وقت طلب کیا اور پھر بعد میں انہوں نے ہمیں فون کر کے بتایا کہ ان کی فیملی نے اس پیشکش کا استقبال نہیں کیا لیکن ذرائع ابلاغ نے ذکر کیا ہے کہ انہوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ ان کو یقین نہیں ہے کہ قومی سلامتی کونسل ٹرمپ کے مشیروں کو متعین کرنے کے بجائے عام سیاست کو متعین کرنے کی ذمہ داری سنبھالے گی۔
ہفتہ 22 جمادی الاول 1438ہجری – 18 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13962}