عراقی افواج کی موصل ائیر پورٹ کی جانب پیش قدمی

ہم تمہارے تیل کو ہرگز نہیں لوٹیں گے : بغداد سے میٹس   اربيل: دلشاد عبد اللہ کل عراقی افواج نے موصل شہر کے دائیں حصے کو آزاد کرانے کی کاروائی کے دوران دوسرے روز بھی ائیر پورٹ کے علاقے میں جنگ جاری رکھی۔ فوجی ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے […]

عراقی افواج کی موصل ائیر پورٹ کی جانب پیش قدمی
ہم تمہارے تیل کو ہرگز نہیں لوٹیں گے : بغداد سے میٹس
1487615325691261300

اربيل: دلشاد عبد اللہ

کل عراقی افواج نے موصل شہر کے دائیں حصے کو آزاد کرانے کی کاروائی کے دوران دوسرے روز بھی ائیر پورٹ کے علاقے میں جنگ جاری رکھی۔

فوجی ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ائیر پورٹ کے مضافاتی گاؤں البوسیف کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع نے نشاندہی کی کہ جھڑپوں کے دوران "داعش” نے جان بوجھ کر سڑکوں اور عمارتوں کو تباہ کرنے کے لئے بارود سے بھری گاڑیوں اور خودکش بمباروں کا استعمال کیا، اسی طرح فوج کے حملوں کو پسپا کرنے کے لئے موٹر سائیکلوں کا استعمال کیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ "اب ہم موصل ائیر پورٹ اور الغزلانی کیمپ کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں”۔

دوسری طرف کل بغداد سے امریکی وزیر دفاع "جیمز میٹس” نے یقین دہانی کی کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ عراقی تیل کے ذخائر پر لوٹ مار کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیانات پر عراقی کمپنیوں کے خدشات میں کمی لانے کی کوشش میں کہی، جس میں صدر نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن کو چاہئے تھا کہ 2011 میں عراق سے فوجی انخلاء سے پہلے اس کے تیل پر قبضہ کر لیتا۔ میٹس نے کہا کہ "عام طور پر ہم امریکہ میں گیس اور تیل کے لئے ادائیگی کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے۔۔۔ ہم عراق میں کسی کے تیل پر قبضہ کرنے کے لئے نہیں بیٹھے ہیں”۔

منگل 25 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 21 فروری 2017 ء  شمارہ: (13965)