مصر کی "جماعت اسلامی” کے بانی کا پرسکون جنازہ
الجماليہ (دلتا مصر): "الشرق الاوسط” عبد الرحمن کے خاندان کے ذرائع کے مطابق اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ کل مصر کی "جماعت اسلامی” کے بانی کا جنازہ پر سکون ماحول میں لے جایا گیا جبکہ اس موقعہ سے اس جماعت کے اکثر رہنماء غیر موجود تھے۔ پولس کی طرف […]

الجماليہ (دلتا مصر): "الشرق الاوسط”
عبد الرحمن کے خاندان کے ذرائع کے مطابق اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ کل مصر کی "جماعت اسلامی” کے بانی کا جنازہ پر سکون ماحول میں لے جایا گیا جبکہ اس موقعہ سے اس جماعت کے اکثر رہنماء غیر موجود تھے۔ پولس کی طرف سے ہونے والی مشکلات سے بچتے ہوئے قاہرہ کے شمال میں 130 کیلو میٹر کی دوری پر واقع جمالیہ نامی اپنے آبائی شہر میں عبد الرحمن کی قبر کے پاس ہی ان کے خاندان کے افراد نے تعزیتی محفل کا انعقاد کیا۔
سخت سیکورٹی کے ساتھ عبد الرحمن کے رشتہ داروں اور حامیوں نے امریکہ سے پہنچنے کے بعد ان کے جسم کو قاہرہ ائرپورٹ سے ان کے آبائی شہر کی طرف منتقل کیا اور اس مناسبت سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرحوم کو 1993 میں نیویارک میں ہوئے بم دھماکوں کے سلسلہ میں سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جمعرات 27 جمادی الاول 1438ہجری – 23 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13964}