ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج میں حجاب پہننے کی اجازت
انقرة: سعيد عبد الرازق سنہ 1923 میں ترکی کے قیام کے بعد سے آج تک کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ترکی وزارت دفاع نے کل فوج میں حجاب پہننے کی پابندی کو ختم کر دیا ہے۔ دسیوں سال تک لگی رہی پابندی کے […]

انقرة: سعيد عبد الرازق
سنہ 1923 میں ترکی کے قیام کے بعد سے آج تک کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ترکی وزارت دفاع نے کل فوج میں حجاب پہننے کی پابندی کو ختم کر دیا ہے۔
دسیوں سال تک لگی رہی پابندی کے بعد خواتین افسروں، خواتین گریڈ افسروں اور فوجی اسکول کی طالبات کو اپنے مہم کے دوران حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ جولائی میں ہونے والے ناکام انقلاب کے بعد ترکی کی فوج میں ایک عظیم وسعت ہے۔ فوج نے خواتین فوجیوں اور افسروں سے ایک ہی رنگ کا حجاب پہننے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فوجی کیپ کے نیچے چہرہ ظاہر ہو سکے۔
سول ملازمتوں اور سرکاری اداروں میں حجاب پہننے کا یہ اقدام پولس، سیکورٹی اور عدلیہ میں کئے گئے اقدامات کے بعد کیا گیا ہے۔
جمعرات 27 جمادی الاول 1438ہجری – 20 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13964}