"جنیوا4 ” کانفرنس میں ہر شرط مسترد اور موسکو کی طرف سے شامی حکومت کے لئے فضائی حملے کی ممانعت

جنیوا: میشال ابو نجم شام میں اقوام متحدہ کے ایلچی اسٹفین ڈی میسٹورا نے آج جنیوا میں منعقد ہونے والے شامی مذاکرت کے چوتھے مرحلہ کے منعقد ہونے سے قبل آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس مناسبت سے یہ ممکن ہے کہ کسی ایک فریق کو مذاکرات سے پیچھے ہٹانے […]

"جنیوا4 ” کانفرنس میں ہر شرط مسترد اور موسکو کی طرف سے شامی حکومت کے لئے فضائی حملے کی ممانعت
5

جنیوا: میشال ابو نجم

شام میں اقوام متحدہ کے ایلچی اسٹفین ڈی میسٹورا نے آج جنیوا میں منعقد ہونے والے شامی مذاکرت کے چوتھے مرحلہ کے منعقد ہونے سے قبل آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس مناسبت سے یہ ممکن ہے کہ کسی ایک فریق کو مذاکرات سے پیچھے ہٹانے کے لئے اشتعال انگیزی اور فساد برپا کرنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے اس جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے کہ یہ مذاکرات چلتے رہیں گے اگر چہ فائر بندی کا احترام نہ کیا جائے کیونکہ یہ بنیادی شرط نہیں ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ وہ کسی بھی فریق کی طرف سے پیش کئے جانے والے ہر پیشگی شرائط کو مسترد کر دیں گے۔

فائر بندی سے متعلق ایک فریق کی طرف سے کئے جانے والے اجلاس کے سلسلہ میں سوال کے جواب میں ڈی میسٹورا نے اس بات کا انکشاف کیا کہ روس نے اجلاس کے دوران اعلان کیا ہے کہ اس نے سرکاری طور پر شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرت کے دوران فضائی حملے نہ کرے۔

ایک دوسرے تناظر میں یہ خبر ملی ہے کہ اسرائیلی ایئر فورس کے طیاروں نے کل فجر کے وقت شامی حکومت کے چند علاقوں میں ایک بار پھر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف جادی ایسینکوٹ نے اسرائیلیوں کے لئے  مطمئن بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "حزب اللہ” اور "شامی حکومت” دونوں میں سے کسی  کے پاس اسرائیل کے خلاف جنگ کرنے کی آمادگی اور  استعداد نہیں ہے۔

جمعرات 27 جمادی الاول 1438ہجری – 20 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13964}