موصل ایئرپورٹ کاروائی میں زبردست پیش رفت

موصل: دلشاد عبد اللہ کل عراقی فورسز نے زبردست فضائی حملے کے ذریعہ موصل ایئرپورٹ کے اکثر وبیشتر حصوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ دوسری طرف انسداد دہشت گردی کی خاص مہم کی ایک ٹیم نے شہر کے جنوب میں واقع غزلانی کیمپ کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔ […]

موصل ایئرپورٹ کاروائی میں زبردست پیش رفت
1

موصل: دلشاد عبد اللہ

کل عراقی فورسز نے زبردست فضائی حملے کے ذریعہ موصل ایئرپورٹ کے اکثر وبیشتر حصوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ دوسری طرف انسداد دہشت گردی کی خاص مہم کی ایک ٹیم نے شہر کے جنوب میں واقع غزلانی کیمپ کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔

بین الاقوامی اتحاد اور عراقی فورسز نے داعش کے علاقوں اور اس کے بھاگنے والے افراد پر زبردست فضائی حملے کئے ہیں۔ فوجی ذرائع نے باخبر کیا ہے کہ کیمپ اور ایئرپورٹ کو آزاد کرانے کی جنگ میں داعش کے دسیوں مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس مناسبت سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیمپ اور ایئرپورٹ موصل کے مغربی حصہ کے اندرون میں ہونے والی جنگ کے دو الگ الگ محاذ ہیں۔

وفاقی پولس کے کمانڈر رائد شاکر جودت نے "الشرق الاوسط” کو ایئرپورٹ آزاد کرانے کی مہم کے شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد بتایا ہے کہ فورسز نے غیر معمولی تیزی کے ساتھ ان پر اچانک حملہ کرنے کی خاص کاروائیوں کو مکمل کیا ہے اور انہوں نے مختلف راستوں سے ایئرپورٹ پر حملہ کر کے اس کے نصف حصوں کو دہشت گردوں کے شکنجوں سے آزاد کرایا ہے۔

جمعہ 28 جمادی الاول 1438ہجری – 24 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13968}