افریقہ میں فاقہ کشی کا مقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی اپیل

نيويارک: "الشرق الاوسط” اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گیٹریس نے کل یمن اور افریقہ کے تین ملکوں میں دو کروڑ افراد کو قحط سالی سے بچانے کی اپیل کی ہے اور انہوں نے نیویارک میں واقع بین الاقوامی تنظیم کے مرکز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ […]

افریقہ میں فاقہ کشی کا مقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی اپیل
2

نيويارک: "الشرق الاوسط”

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گیٹریس نے کل یمن اور افریقہ کے تین ملکوں میں دو کروڑ افراد کو قحط سالی سے بچانے کی اپیل کی ہے اور انہوں نے نیویارک میں واقع بین الاقوامی تنظیم کے مرکز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ دو کروڑ افراد بد سے بد ترین حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ یمن، صومال، جنوبی سوڈان اور نائجیریا میں قحط سالی  کے شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں مارچ کے آغاز تک 4.4 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور اب تک اقوام متحدہ نے نو کروڈ ڈالر کی رقم جمع کر لی ہے۔

جمعہ 28 جمادی الاول 1438ہجری – 24 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13968}