زیادہ شوگر کا استعمال "الزیمر” بیماری کا سبب اور بہت زیادہ سونا اس بیماری کے خطرہ کی گھنٹی ہے

لندن: اسامہ نعمان پہلی مرتبہ برطانیہ کے ماہر ڈاکٹر یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ خون کے اندر گلوکوز شوگر اور دماغ کے خاص عصبی شکل پر اثرانداز ہونے والی "الزیمر” نامی بیماری کے درمیان ایک تعلق ہے۔ "بیتھ” اور "کنگ کالج لندن” یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے

4

لندن: اسامہ نعمان

پہلی مرتبہ برطانیہ کے ماہر ڈاکٹر یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ خون کے اندر گلوکوز شوگر اور دماغ کے خاص عصبی شکل پر اثرانداز ہونے والی "الزیمر” نامی بیماری کے درمیان ایک تعلق ہے۔ "بیتھ” اور "کنگ کالج لندن” یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گلوکوز کی مقدار میں زیادتی کی وجہ سے بیماری کی وجہ سے اس کے پہلے مرحلہ میں ہونے والی سوزش کو ختم کرنے میں کردار ادا کرنے والے اہم خلیہ میں نقصانات کا سبب بنتی ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کے اندر جانے والے عمدہ پروٹین کے پہلے مجموعے تشکیل پاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اہم خلیہ کے رکنے یا اس کی سرگرمی میں کمی کی وجہ سے انسان "الزیمر” مرض میں مبتلا ہوتا ہے۔

دوسری طرف امریکہ کی "پوسٹن” یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رات میں زیادہ دیر تک سونا اس مرض میں مبتلا ہونے کی گھنٹی ہے۔ ماہرین نے جب ان لوگوں کی حالات کا مطالعہ کیا جن کی عمر 60 سال سے زیاہ ہو چکی ہے اور وہ 9 گھنٹوں سے زیادہ سوتے ہیں تو انہوں نے ایسے لوگوں کو ان کے مقابلہ میں جو 9 گھنٹوں سے کم سوتے ہیں اس بیماری سے دو گنا زیادہ قریب پایا ہے۔

اعصاب سے متعلق "نيوزلوجي” میگزین میں نشر کردہ تحقیق کے نگراں ڈاکٹر "میتھیو پیرس” نے کہا ہے کہ جو لوگ بہت زیادہ سوتے ہیں ان کو اپنے غور وفکر اور قوت یاد داشت کا محاسبہ اور نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ تحقیق امریکہ کے "برمنگھم” نامی ایک شہر میں منعقدہ دل کے تحقیق  کے ایک کورس میں شرکت کرنے والے 2400 افراد کے بیانوں کا خلاصہ ہے۔

جمعہ 28 جمادی الاول 1438ہجری – 24 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13968}