نتنیاہو کی طرف سے "خود مختاری” کی پیشکش کے بعد فلسطینی غصہ میں

اسرائیلی وزیر اعظم کا آسٹریلیا میں مذمتی مظاہروں کے ساتھ استقبال   رام الله: كفاح زبون – تل ابيب: "الشرق الاوسط” فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کی جانب سے کل آسٹریلیا میں فلسطینیوں کو خود مختاری دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ فلسطین کی تحری

نتنیاہو کی طرف سے "خود مختاری” کی پیشکش کے بعد فلسطینی غصہ میں
اسرائیلی وزیر اعظم کا آسٹریلیا میں مذمتی مظاہروں کے ساتھ استقبال
pljyufsehfywfyftawdyasdghasdtf

رام الله: كفاح زبون – تل ابيب: "الشرق الاوسط”

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کی جانب سے کل آسٹریلیا میں فلسطینیوں کو خود مختاری دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

فلسطین کی تحریک آزادی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن واصل ابو یوسف نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ "نہ تو خود مختاری اور نہ ہی کینٹن (ادارتی تقسیم) ہوگی۔ اب وقت گزر چکا ہے، فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت پوری قومی اراضی کے ساتھ القدس ہو، اس کے بغیر قیام امن ہرگز نہیں ہوگا”۔ ابو یوسف نے یہ بیان نتنیاہو کی جانب سے کل سیڈنی میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب میلکم ٹرنبول کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس کے دوران دیئے گئے بیان کے جواب میں دیا، جس میں نتنیاہو نے کہا کہ "بہتر ہے کہ نعروں کی بجائے اصل مسئلہ سے نمٹا جائے۔ مستقبل کی فلسطینی ریاست کی نوعیت کیا ہوگی؟ کیا یہ ریاست ایسے حکمرانوں کے پاس آئے گی جو فوری طور پر اس کی اراضی پر انتہا پسند اسلام نافذ کرے گی؟”۔ نتنیاہو نے اس مسٔلہ کے حل کے لئے شرائط کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو چاہیئے کہ اب وہ یہودی ریاست کو تسلیم کر لیں۔ یہ بات دانشمندانہ نہیں کہ کوئی یہ کہے کہ فلسطینیوں پر الگ ملک کا حصول لازم ہے اور اسی وقت اسرائیل کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں نہیں چاہتا کہ ایک کروڑ فلسطینیوں کو اسرائیل میں بطور اسرائیلی شہری شامل کر لیا جائے اور نہ ہی یہ چاہتا ہوں کے وہ اسرائیل کے زیر تسلط آجائیں”۔ انہوں نے تنازعے کے مستقبل کے بارے میں اپنا نقطۂ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا "میں چاہتا ہوں کہ (فلسطینی) خود مختاری کے ساتھ آزادی سے لطف اٹھائیں لیکن ہمارے لئے خطرہ بننے کے لئے نہیں”۔۔۔

کل سیڈنی میں سینکڑوں آسٹریلین نے اسرائیلی وزیر اعظم کی پالیسی پر مظاہرہ کیا۔ جبکہ آسٹریلوی حکومت نے نہایت گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا اور ان کے دورہ جات کی تمام جگہوں پر صدر ٹرنبول ان کے ہمراہ رہے۔

جمعہ 28 جمادى الاول 1438 یجری ­ 24 فروری 2017ء  شمارہ: (13968)