سنوار کے استقبال میں حماس کی طرف سے ایک پر جوش بیان

لندن: "الشرق الاوسط” حماس تحریک نے غزہ میں اپنے نئے رہنماء یحی سنوار کی پہلی حاضری میں پر زور انداز میں کہا ہے کہ ہماری زمین کو دشمنوں سے پاک کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مسائل کا حل اسی دن ختم ہو گیا جس […]

سنوار کے استقبال میں حماس کی طرف سے ایک پر جوش بیان
1487957276286989300

لندن: "الشرق الاوسط”

حماس تحریک نے غزہ میں اپنے نئے رہنماء یحی سنوار کی پہلی حاضری میں پر زور انداز میں کہا ہے کہ ہماری زمین کو دشمنوں سے پاک کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مسائل کا حل اسی دن ختم ہو گیا جس دن یہ مسئلہ وجود میں آیا تھا اور اس سلسلہ میں مکمل فلسطین کے علاوہ کوئی بدیل نہیں ہے۔ یاد رہے کہ یحی غزہ پٹی کے سابق صدر اسماعیل ہنیئہ کے جانشیں ہیں۔ کل سوار اسماعیل ہنیئہ اور حماس کے سیاسی مکتب کے رکن خلیل حیہ کے ساتھ رفع میں ایک مسجد کے افتتاح میں تھے لیکن انہوں نے اسماعیل اور حیہ کی طرح کوئی بیان نہیں کیا بلکہ انہوں نے جدا ہونے سے قبل مشارکین کو مبارکبادی پیش کرنے اور ان سے مصافحہ کرنے پر ہی اکتفاء کیا۔

حیہ نے کہا کہ آج فلسطین کسی بھی قیمت پر اپنے شہریوں کے ساتھ تقسیم کو قبول نہیں کر سکتا ہے۔ ہم اس دشمن سے مقابلہ اور جنگ کرتے رہیں گے جو ہماری بقیہ زمین کو ہڑپ لینے پرتلا ہوا ہے۔ ہم اس سے کہتے ہیں اور پوری دنیا بھی سن لے کہ ہماری زمیں پر احتلال کی کوئی جگہ نہیں ہے اگر پوری دنیا ہی اس کے ساتھ کیوں نہ ہو جائے۔۔۔ یہ دشمن ہمارا پڑوسی نہیں ہو سکتا اور اسے اپنے ملک سے بھگانے کے لئے ہمارا متحد ہونا ضروری ہے۔

ہنیئہ نے اپنے بیان میں تحریک کے فوجی بازو کے شاہیں کے نام سے مشہور  سنوار کے انتخاب پر کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ہم پر اس مسئلہ میں دھواں بم مارنا چاہتے ہیں۔ یحی نے تحریک کی شان میں ایک فخریہ قصیدہ پڑھا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک اتحاد تحریک ہے، اس کی خصوصیات ہیں، ہم سب دشمن کے مقابلہ میں فوجی اور مجاہد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص یہ سمجھے کہ اس قوت اور وسعت کے ساتھ تحریک کا مقصد صرف غزہ کی حفاظت مقصود ہے تو ایسا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد بیت المقدس، مغربی کنارہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں کی حفاظت بھی مقصود ہے اور ہماری آنکھیں ہر صبح ان علاقوں کی طرف دیکھتی ہیں۔

ہفتہ 29 جمادی الاول 1438ہجری – 25 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13969}