لاہور بم دھماکے میں ہونے والی اموات کے بعد پاکستان میں کشیدگی

  لاہور (پاکستان): "الشرق الاوسط” پرسوں پاکستان میں ایک نئے حملے کے نتیجے میں کم سے کم 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ حملہ پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت لاہور شہر کے ایک بڑے شاپنگ ایریا میں ہوا، جبکہ پہ در پہ دو ہفتوں کے دوران ان نئے حملوں سے خوف کی ایک نئی لہر […]

لاہور بم دھماکے میں ہونے والی اموات کے بعد پاکستان میں کشیدگی
ijdfghdfdfdfdfdtqgedq6dtcl,mnd

لاہور (پاکستان): "الشرق الاوسط”

پرسوں پاکستان میں ایک نئے حملے کے نتیجے میں کم سے کم 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ حملہ پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت لاہور شہر کے ایک بڑے شاپنگ ایریا میں ہوا، جبکہ پہ در پہ دو ہفتوں کے دوران ان نئے حملوں سے خوف کی ایک نئی لہر پیدا ہوگئی ہے۔

پاکستان میں  11 دنوں کے اندر یہ دسواں حملہ یا پرتشدد واقعہ ہے۔ فرانسیسی اخباری ایجنسی کے مطابق اس دوران کم سے کم 136 اشخاص جان بحق ہو چکے ہیں۔ یہ دھماکہ فوج کے تابع ملٹری ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈیفنس) کے پوش ایریا میں ہوا جو کہ شاپنگ مولز اور کیفے کی وجہ سے مشہور ہے۔ دھماکے سے زیر مرمت عمارت تباہ ہوگئی اور قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

آخری رپورٹ کے مطابق اس حملہ میں آٹھ افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے ہیں، جیسا کہ علاقائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے۔

پرسوں لاہور میں ہونے والا یہ دھماکہ دیگر حملوں کے بعد پاکستانی سیکورٹی فورسز کی طرف سے الرٹ کئے جانے اور فوج کی جانب سے ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی براہ راست کاروائیوں کے اعلان کے ایک روز بعد جوابا کیا گیا ہے۔ ملک کے مشرقی شہر لاہور میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں فوجی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس کے اختتام پر تشدد پسندی کے خاتمے کے لئے "رد الفساد” کاروائی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

سوشل نیٹ ورک پر دوسرا دھماکہ، عوامی مقامات کو خطرات اور شہر میں کرفیو کی افواہیں پھیل گئیں، جس سے ملک میں کشیدہ حالات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حملوں کے شکوک وشبہات پاکستانی کرکٹ کے فائنل میچ کا لاہور میں منعقد ہونے کے گرد گھومتے ہیں۔ یاد رہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حالیہ وقت میں یہ میچ امارات میں جاری ہیں۔ لیکن منتظمین امید کر رہے تھے کہ مارچ کی ابتدا میں فائنل میچ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

ہفتہ 29 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 25 فروری 2017 ء  شمارہ: (13969)