خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا ایشیا کے ملکوں کا سفر

رياض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے کل ایشیا کے ملکوں کے سفر کا آغاز کیا ہے۔ یہ سفر ایک مہینہ کا ہے اور یہ سفر ملیشیاء، انڈونیشیا، برونائی، جاپان، چائنا، مالدیف اور اردن جیسے سات ملکوں کا ہے اور ان کا اردنکا سفر آخری سفر […]

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا ایشیا کے ملکوں کا سفر
1

رياض: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے کل ایشیا کے ملکوں کے سفر کا آغاز کیا ہے۔ یہ سفر ایک مہینہ کا ہے اور یہ سفر ملیشیاء، انڈونیشیا، برونائی، جاپان، چائنا، مالدیف اور اردن جیسے سات ملکوں کا ہے اور ان کا اردنکا سفر آخری سفر ہوگا جہاں وہ دار الحکومت عمان میں عربی چوٹی کانفرنس میں اپنے ملک کے وفد کی صدارت کریں گے۔

خادم حرمین شریفین ملیشیاء کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے سیاسی، معاشی اور سرمایہ کاری شراکت داری کو فروغ دینے اور علاقہ کی حالات سے متعلق تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارتی، معاشی اور سیاسی معاہدے بھی ہونگے۔

شاہ سلمان کل ریاض سے ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ ملیشیاء کی دار الحکومت کوالولمپور کی طرف روانہ ہو چکے ہیں اور سفر سے پہلے انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد ابن نائف ابن عبد العزیز کو ملک کی انتظامیہ میں اپنا نائب متعین کیا ہے۔

اہوار 30 جمادی الاول 1438ہجری – 26 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13970}