تعلقات استوار کرنے کے لئے جبیر بغداد پہنچے
بغداد: "الشرق الاوسط” سعودیہ عرب کے وزیر خارجہ عادل جبیر نے کل اپنے بغداد کے سفر کو اچانک سفر قرار دیا ہے۔ 1990 سے لے کر آج تک کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی بڑے ذمہ دار نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو استوار کرنے کے لئے ایسا قدم اٹھایا […]

بغداد: "الشرق الاوسط”
سعودیہ عرب کے وزیر خارجہ عادل جبیر نے کل اپنے بغداد کے سفر کو اچانک سفر قرار دیا ہے۔ 1990 سے لے کر آج تک کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی بڑے ذمہ دار نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو استوار کرنے کے لئے ایسا قدم اٹھایا ہو۔
جبیر نے عراق کے وزیر اعظم حیدر عبادی اور اپنے ہم منصب ابراہیم جعفری سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا ہے کہ یہ ملاقاتیں مثبت اور فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ انہوں نے چند مشترک موضوعات کا جائزہ لیا ہے اور وزیر خارجہ نے دوبارہ عراق تشریف لانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔جبیر نے اس موقعہ سے کہا ہے کہ ریاض فرقہ وارانہ تقسیم پر غلبہ پانے کے سلسلہ میں مدد کرنے کو مستعد ہے۔ انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ سعودی عراق کے تمام علاقوں کو ایک علاقہ سمجھتا ہے اور وہ اس کے استحکام اور وحدت کے سلسلہ میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ سعودی عراق کے ساتھ نمایاں تعلقات بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ لڑنے کا خواہش مند ہے۔
اس سلسلہ میں عراقی وزارت خارجہ کے ذمہ دار نے کہا ہے کہ جبیر نے عبادی اور جعفری کو بتایا ہے کہ سعودی نئے سفیرکی تعیین کے لئے لائحہ عمل بنا رہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست ہوائی جہاز کے سفر کا تعاون کرے گا۔
اہوار 30 جمادی الاول 1438ہجری – 26 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13970}