شام میں الظواہری کا نائب امریکی "ڈرون” حملے میں ہلاک

  لندن: محمد الشافعی کل شامی گورنریٹ ادلب میں امریکہ کے بغیر پائلٹ طیارے (ڈرون) کے حملے میں تنظیم "القاعدہ” کے رہنما ایمن الظواہری کے نائب "ابو الخیر المصری” اور ان کے ہمراہ کئی ایک متشدد افراد ہلاک ہو گئے۔ "شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” کے ڈائریکٹر رامی

شام میں الظواہری کا نائب امریکی "ڈرون” حملے میں ہلاک
1488205238994114300

لندن: محمد الشافعی

کل شامی گورنریٹ ادلب میں امریکہ کے بغیر پائلٹ طیارے (ڈرون) کے حملے میں تنظیم "القاعدہ” کے رہنما ایمن الظواہری کے نائب "ابو الخیر المصری” اور ان کے ہمراہ کئی ایک متشدد افراد ہلاک ہو گئے۔

"شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے "ابو الخیر” کی ہلاکت کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی "ڈرون” حملہ ادلب کے گاؤں مسطومہ کیمپ کے قریب کیا گیا”۔ دریں اثناء "آزادیٔ شام ادارے” کی جانب سے بھی المصری کی ہلاکت کی یقین دہانی کی گئی ہے۔

لندن سے "الشرق الاوسط” کے ذرائع نے یقین دہانی کی کہ "ابو الخیر” عبد اللہ محمد رجب عبد الرحمن ہی "القاعدہ” کا دوسرا رہنما اور امریکہ کی طرف سے سنہ 2005 میں جاری کردہ دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل تھا۔ وہ مصر کے شمال میں کفر الشیخ کے علاقے میں سنہ 1957ء میں پیدا ہوا، اس کے خلاف "البانیا سے واپسی” کے مسئلے میں نوے کی دہائی میں اس کی عدم موجودگی میں سزائے موت دی گئی تھی۔

دریں اثناء لندن کی "المقریزی ریسرچ اکیڈمی” کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہانی السباعی نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ "ابو الخیر” کو یمن کی "القاعدہ” کی جانب سے ایک مغوی ایرانی سفارتکار کی رہائی کے بدلے میں سنہ 2015 میں ایران سے رہا کیا گیا تھا۔

منگل 1 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 28 فروری 2017 ء  شمارہ (13972)