ایران کا خلیجی پانیوں میں "کروز” میزائل کا تجربہ

  لندن: عادل السالمی کل ایرانی وزیر دفاع حسن دہقان نے آبنائے ہرمز کے قریب خلیج کے پانیوں میں جاری "نصیر” نامی ایرانی فوجی مشقوں کے دوران مقامی ساختہ کروز میزائل کے تجربے کا اعلان کیا ہے۔ دہقان نے نئے میزائل کی تفصیلات بتائے بغیر صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مشقوں [&he

ایران کا خلیجی پانیوں میں "کروز” میزائل کا تجربہ
1488220434835992400_1

لندن: عادل السالمی

کل ایرانی وزیر دفاع حسن دہقان نے آبنائے ہرمز کے قریب خلیج کے پانیوں میں جاری "نصیر” نامی ایرانی فوجی مشقوں کے دوران مقامی ساختہ کروز میزائل کے تجربے کا اعلان کیا ہے۔

دہقان نے نئے میزائل کی تفصیلات بتائے بغیر صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مشقوں کے دوران میزائل کا اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے بعد یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔

ایرانی اخباری ایجنسی کے مطابق ایرانی نیوی کی اسپیشل فورسز نے "دھلاویہ” نامی مقامی ساختہ میزائل کا تجربہ کیا اور اینٹی شپ میزائل لیزر کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

منگل 1 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 28 فروری 2017 ء  شمارہ (13972)