ٹرمپ کا مصالحتی بیان ۔۔۔ کسی چیز سے تنازل نہیں

واشنگٹن: ہبہ قدسی پرسو رات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کانگریس کے سامنے اپنی بات پیش کی ہے۔ اس موقعہ سے ان کی گفتگو کا انداز پرسکون اور مصالحتی تھا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران ملک کی سیاسی ومعاشی اور خارجی تعلقات کے سلسلہ میں اپنے نقطۂ نظر کو پیش […]

ٹرمپ کا مصالحتی بیان ۔۔۔ کسی چیز سے تنازل نہیں
1

واشنگٹن: ہبہ قدسی

پرسو رات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کانگریس کے سامنے اپنی بات پیش کی ہے۔ اس موقعہ سے ان کی گفتگو کا انداز پرسکون اور مصالحتی تھا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران ملک کی سیاسی ومعاشی اور خارجی تعلقات کے سلسلہ میں اپنے نقطۂ نظر کو پیش کیا ہے لیکن انہوں نے اپنی ثابت شدہ امور میں تنازل اختیار نہیں کیا ہے۔

ایک گھنٹہ کے بیان میں جس کے دوران 96  مرتبہ تالیاں بجائی گئیں ہیں امریکی صدر نے پرزور انداز میں پناہگزینوں اور7  اکثریت مسلم ملکوں کے مسافرین کا امریکہ میں داخل نہ ہونے کے سلسلہ میں اپنے فیصلہ کا دفاع کیا ہے اور یہ ایسا فیصلہ ہے جس کی تردید ایک امریکی عدالت نے کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ہمارا ملک دہشت پسندوں کا اڈہ بن جائے۔ ہم عنقریب اپنے ملک کے امن وامان کی حفاظت اور اس ملک کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کو منع کرنے کے لئے نئے اقدامات کریں گے۔

ٹرمپ نے گانگریس کے سامنے دفاعی اور سفارتی مسائل کو اختصار کے ساتھ بیان کیا لیکن ابھی تک نئے امریکی صدر کے خارجی پالیسی واضح نہیں ہے۔ انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ وہ پہلے اپنے ملک کے مفاد میں کام کریں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا مشن عالم کی خدمت نہیں ہے بلکہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی خدمت ہے۔

جمعرات 3 جمادی الثانی 1438ہجری – 2 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13974}