یورپی یونین مستقبل کے لئے 5 اختیارات کا تعین کر رہی ہے

"بریکسٹ” کے اثرات کا حل "وائٹ پیپر”   بروكسل: "الشرق الاوسط” کل یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے یورپ کو بچانے کے لئے اپنے ایک منصونے کا انکشاف کیا، جس میں انہوں نے زور دیا گیا ہے کہ 2019 میں برطانیہ کے متوقع نکلنے کے بعد یورپی یونین کو کئی ایک چیلجز [&h

یورپی یونین مستقبل کے لئے 5 اختیارات کا تعین کر رہی ہے
"بریکسٹ” کے اثرات کا حل "وائٹ پیپر”
olmbhfsejfhsfgshfgsjfshfufheue

بروكسل: "الشرق الاوسط”

کل یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے یورپ کو بچانے کے لئے اپنے ایک منصونے کا انکشاف کیا، جس میں انہوں نے زور دیا گیا ہے کہ 2019 میں برطانیہ کے متوقع نکلنے کے بعد یورپی یونین کو کئی ایک چیلجز کا سامنا کرنا ہوگا جو کہ "ایک نیا باب” ہیں۔

جنکر نے 32 صفحات پر مشتمل ( White Paper on the future of Europe ) "یورپ کے مستقبل پر وائٹ پیپر” کے نام سے "اتحاد کی پانچ راہوں” کا تعین کیا ہے، تاکہ یورپی یونین کے رہنما حالیہ مارچ کی 25 تاریخ کو برطانیہ کے بغیر روما میں یورپی یونین کی تأسیس کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی سربراہی اجلاس میں اس تجویز پر غور کریں۔

ان تجاویز میں یورپی یونین کو سنگل مارکیٹ کی سطح میں کمی لانا شامل ہے، اور یورپ میں "مختلف رفتار” کو ترویج دینا ہے تاکہ ایک جیسی سوچ کے حامل ممالک دوسرے ممالک کی خلاف ورزی کے باوجود ان لائحہ عمل کو اختیار کر سکیں۔ تجویز کردہ اختیارات میں سخت حالات میں بھی یورپی یونین سے متحدہ رہنے کی سفارش کی گئی ہے۔

جنکر نے کہا کہ "اگرچہ بریکسٹ درد ناک اور افسوس ناک تھا، تاہم یہ مستقبل کی جانب یورپی یونین کے قدموں کو نہیں روک سکتا”۔

جمعرات 3 جمادى الثانی 1438 ہجری ­ 02 مارچ 2017ء  شمارہ: (13974)