کینسر کے آخری مرحلہ میں پہنچ جانے کے بعد اس کے علاج کا انکشاف

لندن: "الشرق الاوسط” امریکی ڈاکٹروں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کینسر کے سلسلہ میں کیمو تھیراپی اور ریڈیو تھیراپی علاج کے ناکام ہو جانے اور اس مرض کا اپنے آخری مرحلہ میں پہنچ جانے کے بعد اس کے علاج کا انکشاف کیا ہے۔ امریکہ کی”کائٹ فارما” […]

کینسر کے آخری مرحلہ میں پہنچ جانے کے بعد اس کے علاج کا انکشاف
4

لندن: "الشرق الاوسط”

امریکی ڈاکٹروں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کینسر کے سلسلہ میں کیمو تھیراپی اور ریڈیو تھیراپی علاج کے ناکام ہو جانے اور اس مرض کا اپنے آخری مرحلہ میں پہنچ جانے کے بعد اس کے علاج کا انکشاف کیا ہے۔ امریکہ کی”کائٹ فارما” کمپنی نے چھ ماہ تک جاری رہے "کارٹی” نامی اس نئے علاج کے طریقہ کے نتائج کو نشر کیا ہے اور واضح انداز میں کہا ہے کہ اس علاج سے36 افراد مکمل طور پر شفایاب ہو گئے ہیں جبکہ 101 افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں اور دوسرے 10 بیماروں کے سوجن میں کمی آئی ہے۔ اس علاج میں انسان کے خون سے اس کے مدافعتی خلیات کو نکال کر لیبارٹری میں صاف کیا جاتا ہے تاکہ وہ کینسر کے خلیات کے ساتھ پہلے کے مقابلہ میں بہتر انداز میں تعامل کر سکے۔

ابھی تک اس کے نقصانات کا علم نہیں ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ علاج ان لوگوں کے ساتھ کیا جاتا ہے جن کے پاس جینے کا موقعہ نہیں رہا ہے کیونکہ اکثر ایسا ہوا ہے کہ جن لوگوں کا علاج ہوا ہے وہ علاج کے تمام راستے اختیار کر چکے تھے اور ان کی بیماری آخری مرحلہ میں پہنچ چکی تھی اور وہ بس چند مہینوں کے مہمان تھے۔

جمعرات 3 جمادی الثانی 1438ہجری – 2 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13974}