کویت میں شہریت ختم کرنے کی فائل میں اہم پیش رفت
كويت: ميرزا الخويلدی کل کویت نے بعض کویتی شخصیات سے اور خاص طور پر حزب اختلاف کے افراد سے شہریت ختم کرنے کی فائل پر پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد کی جانب سے وزارتی کابینہ اور قومی اسمبلی کو اس موضوع کا جائزہ لینے کے بعد […]

كويت: ميرزا الخويلدی
کل کویت نے بعض کویتی شخصیات سے اور خاص طور پر حزب اختلاف کے افراد سے شہریت ختم کرنے کی فائل پر پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد کی جانب سے وزارتی کابینہ اور قومی اسمبلی کو اس موضوع کا جائزہ لینے کے بعد اس کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کے بعد اعلان کیا گیا ہے۔
کل امیر کویت نے قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغانم اور 13 ایوان نمائندگان کی جانب سے ان کے خیر مقدم کے بعد ہدایات دیں کہ ملاقات کے بعد الغانم اعلان کریں کہ شہریت ختم کرنے کی فائل پر "پیش رفت” ہوئی ہے۔
الغانم نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے گروپ؛ جو کہ اسمبلی کی اکثریت کی نمائندگی کر رہا تھا، نے کئی ایک مسٔلوں پر امیر کویت سے تبادلۂ خیال کیا، اس دوران خاص طور سے شہریت ختم کرنے کی فائل پر بات کی۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ امیر (کویت) کا جواب اثبات میں تھا۔
الغانم نے بتایا کہ شیخ صباح نے "سینیٹ کے چیئرمین اور وزیر اعظم کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ اس فائل کا جائزہ لیں اور مکمل روپورٹ پیش کریں”۔۔۔
2014 کے وسط میں حکومت پر تنقید کرنے پر حزب اختلاف کے کئی ایک افراد کی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مظاہروں کے سلسلے کے بعد حزب اختلاف کی کئی ایک شخصیات اور ان کے اہل خانہ کے درجنوں افراد کی کی بھی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔