شاہ سلمان: سعودی اور چین کے درمیان اقتصادی تبدیلیوں کی وجہ سے آپسی تعاون میں استحکام
بجین: "الشرق الاوسط” کل بجین میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے چین کے پارلیمانی صدر "لی کیٹشی کانگ” کے ساتھ گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو موضوع گفتگو بنایا۔ شاہ سلمان نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی […]

بجین: "الشرق الاوسط”
کل بجین میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے چین کے پارلیمانی صدر "لی کیٹشی کانگ” کے ساتھ گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو موضوع گفتگو بنایا۔ شاہ سلمان نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی اور چین کے اندر ہونے والی بہت ہی اہم اقتصادی تبدیلیوں نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے روابط کو استحکام فراہم کیا ہے اور انہوں نے اس موقعہ پر جوائنٹ اعلی سطحی کمیشن کی جانب سے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے کیجانے والی کوششوں کو سراہا بھی ہے۔
خادم حرمین شریفین نے امید کی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون امن وامان قائم کرنے اور دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو تقویت فراہم کرے گا اور یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مختلف میدانوں میں بڑھاوا دیں گے خاص کر اقتصادی میدانوں میں۔
اسی طرح شاہ سلمان نے نیشنل پپلز کانگریس کی کمیٹی کے چیئرمین تشانگ دیجیانگ سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے آپس میں مذاکرات بھی کیے اور اس موقعہ سے شاہ سلمان نے امن وسلامتی کے سلسلہ میں چین کے مثبت نقطہائے نظر کو سراہا خاص طور پر فلسطین کے مسئلہ میں اس کے نقطئہ نظر کی بڑی تعریف کی ہے اور اسی طرح انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے میں پارلیمنٹ کے کردار کو نہیں بھولا ہے۔
ہفتہ 19 جمادی الثانی 1438 ہجری – 18 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13990}