ٹرمپ مرکل سے: علیحدگی پسند نہیں ہوں – نقل مکانی حق نہیں ہے
واشنگٹن: ہبہ القدسی کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی موجودگی میں یقین دہانی کی کہ وہ "علیحدگی پسند” نہیں ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں مرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "میں علیحدگی پسند نہیں ہوں، آزادانہ تبادل (تجارت) کی حمایت کرتا ہوں لی

واشنگٹن: ہبہ القدسی
کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی موجودگی میں یقین دہانی کی کہ وہ "علیحدگی پسند” نہیں ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں مرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "میں علیحدگی پسند نہیں ہوں، آزادانہ تبادل (تجارت) کی حمایت کرتا ہوں لیکن قرض اور خسارے کی وجہ سے منصفانہ تجارت اور آزدانہ تبادل ہمارے مابین مشکلات کا باعث بنے ہیں”۔
ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ فوجی اتحاد میں شراکت کا مکمل حق ادا کریں۔ انہوں نے اس امر کو غیر منصفانہ قرار دیا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ہی ان تمام ممالک کا دفاع کرے”۔ نقل مکانی کے بارے میں ٹرمپ نے سخت انداز میں کہا کہ حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دے کیونکہ "نقل مکانی استثنائی صورت ہے استحقاق نہیں ہے”۔
دوسری جانب جرمن چانسلر نے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ وہ امریکی صدر کے ساتھ نئے تعلقات بنانا چاہتی ہیں اور وہ آمنے سامنے خیالات کا تبادلہ کرنے اور سننے کو ترجیح دیتی ہیں۔ مرکل نے کہا کہ : "ہم نے سیکورٹی و دفاع کے بارے میں گفتگو کی اور ہم افغانستان، دہشتگردی اور شام کے سیاسی حل کے لئے مل کر کام کرنے سمیت لیبیا کے بارے میں بھی بات جاری رکھیں گے”۔