روس کی ضمانت کے ساتھ "انقلابی دارالحکومت” اسد کے مخالفین کے بغیر

جنگجو حمص سے نکل کر "فرات کی ڈھال” کی حمایت کی جانب رواں   بيروت: يوسف دياب شام میں معاہدے کے پہلے مرحلے کی تنفیذ کل "شامی انقلابی دارالحکومت” کے نام سے مشہور حمص شہر کے علاقے الوعر سے شروع ہوئی۔ جہاں پر دو ہزار افراد المحاصر نامی علاقے سے نکل کر شمالی شام […]

روس کی ضمانت کے ساتھ "انقلابی دارالحکومت”  اسد کے مخالفین کے بغیر
جنگجو حمص سے نکل کر "فرات کی ڈھال” کی حمایت کی جانب رواں
1489860111733583800

بيروت: يوسف دياب

شام میں معاہدے کے پہلے مرحلے کی تنفیذ کل "شامی انقلابی دارالحکومت” کے نام سے مشہور حمص شہر کے علاقے الوعر سے شروع ہوئی۔ جہاں پر دو ہزار افراد المحاصر نامی علاقے سے نکل کر شمالی شام کے جرابلس شہر کی جانب نقل مکانی کی اور ان میں 300 جنگجو بھی شامل ہیں۔ یہ معاہدہ علاقے کی مذاکراتی کمیٹی اور اس کی حکومت کے نمائندوں کے مابین صرف روس کی ضمانت سے طے پایا ہے۔

پہلی بار جرابلس کو شامی حکومت کے ساتھ معاہدے کی بنا پر محاصرہ کئے گئے علاقوں سے نکلنے والے افراد کا سامنا ہے۔ یہ وہ شہر ہے کہ جس پر آزاد فوج کے گروپوں کا کنٹرول ہے، جو کہ شمال مشرقی حلب کے مضافات میں "فرات کی ڈھال” اور ترک افواج کے ساتھ شامل ہے۔

اتوار 20 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 19 مارچ 2017ء  شمارہ: (13991)