امریکہ بحرین میں ایران کے ناخن تراش رہا ہے

دہشتگردی کی فہرست میں نسل پرست جماعت "سرایا اشتر” کی شمولیت پر مانامہ کا خیر مقدم   مانامہ: عبيد السہیمی – واشنگٹن: معاذ العمری کل بحرین کی وزارت خارجہ نے دہشتگرد تنظیم "سرایا اشتر” سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو واشنگٹن کی طرف سے امریکہ کی دہشتگردی کی فہرست میں شامل

امریکہ بحرین میں ایران کے ناخن تراش رہا ہے
دہشتگردی کی فہرست میں نسل پرست جماعت "سرایا اشتر” کی شمولیت پر مانامہ کا خیر مقدم
tdyl,tdldtyuldfyuldyu

مانامہ: عبيد السہیمی – واشنگٹن: معاذ العمری

کل بحرین کی وزارت خارجہ نے دہشتگرد تنظیم "سرایا اشتر” سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو واشنگٹن کی طرف سے امریکہ کی دہشتگردی کی فہرست میں شامل کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بحرین میں تہران کے ناخن تراشنے سے تعبیر کیا ہے۔ بحرینی وزارت خارجہ نے یقین دہانی کی کہ اس سے ہر طرح کی دہشت گردی، اس کے مددگار اور اس پر اکسانے والوں کے بارے میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا موقف واضح ہوتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے بحرینی شہریت کے حامل احمد حسن یوسف اور مرتضی مجید رمضان علوی کو ایگزیکٹو آرڈر کی بنیاد پر عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ جس کے تحت ان غیرملکی افراد پر پابندیاں عائد کی جائیں گی جو دہشت گردانہ کاروائی کے ذریعے امریکی شہریوں، قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کہ معیشت کے لئے سنگین  خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔

ایران کی حمایت یافتہ تنظیم "سرایا اشتر” پر بحرین میں دسیوں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ بحرین کے سرکاری بیانات کے مطابق ان کاروائیوں میں اس تنظیم نے سیکورٹی کے افراد اور مملکت کے امن واستقرار کو ترجیحا نشانہ بنایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایران میں مقیم اس تنظیم کے رہنماؤں کے کہنے پر بحرین میں تنظیم کے افراد نے بحرین کے اندر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ضمن میں عوامی مفادات اور سلامتی کے مراکز کو نشانہ بنانے کے منصوبے بنائے۔

اتوار 20 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 19 مارچ 2017ء  شمارہ: (13991)