عباس قاہرہ میں کشیدگی کے صفحہ کو تبدیل کرنے کے لئے

دونوں کے واشنگٹن کے دورہ سے قبل سیسی کے ہمراہ باہمی موقف پر تبادلۂ خیال   رام الله: كفاح زبون آج فلسطین کے صدر محمود عباس چند مہینے کشیدگی کے بعد مصر کے صدر عبد الفتاح سیسی سے ملاقات کے لئے قاہرہ پہنچے۔ ان کی اس ملاقات کا مقصد ماہ رواں کے اختتام پر […]

عباس قاہرہ میں کشیدگی کے صفحہ کو تبدیل کرنے کے لئے
دونوں کے واشنگٹن کے دورہ سے قبل سیسی کے ہمراہ باہمی موقف پر تبادلۂ خیال
abbas-visit-19032017

رام الله: كفاح زبون

آج فلسطین کے صدر محمود عباس چند مہینے کشیدگی کے بعد مصر کے صدر عبد الفتاح سیسی سے ملاقات کے لئے  قاہرہ پہنچے۔ ان کی اس ملاقات کا مقصد ماہ رواں کے اختتام پر اردن میں ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس اور آئندہ ماہ دونوں کے واشنگٹن کے متعینہ دورے سے قبل باہمی مشترکہ موقف اختیار کرنے پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔

عباس کا قاہرہ کا یہ دورہ چند ہفتے قبل مصر اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین تحریک فتح کے اندرونی معاملات سے متعلق اختلافات کے بعد جاری کشیدگی کے صفحہ کو تبدیل کرنے کے ضمن میں ہے۔ ان اختلافات پر خطے میں امن کے قیام کی خاطر مصر کی طرف سے مصالحت کے لئے ثالثی کی پیشکش کی گئی تھی، جسے فلسطین نے مسترد کرتے ہوئے اسے "فلسطینی معاملات میں چوتھے حصے کی عرب مداخلت” قرار دیا۔ پھر مصر کا فلسطینی اتھارٹی سے مشاورت کئے بغیر آباد کاری سے متعلق سلامتی کونسل کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے اور مصر کی جانب سے مخالفین کے لئے کانفرنسوں کے انعقاد کی میزبانی کرنے پر فلسطینی رد عمل نے مصر کو غصہ دلایا۔

اتوار 20 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 19 مارچ 2017ء  شمارہ: (13991)