ہمیں چاہیئے کہ ہم ممالک کی خصوصیات کو مدنظر رکھیں: خادم حرمین کا "فقہی کونسل” کو پیغام
مکہ مکرمہ: وجدی القرشی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عالمی اسلامی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ عالمی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر فقہی کونسل کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا "خاص طور سے بلا حدود کھلے نظریات کے میدان میں حال ہی میں ہم نے اظہار […]

مکہ مکرمہ: وجدی القرشی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عالمی اسلامی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ عالمی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر فقہی کونسل کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا "خاص طور سے بلا حدود کھلے نظریات کے میدان میں حال ہی میں ہم نے اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں کئی تنازعات اور جھگڑوں کو دیکھا ہے۔ اگر ہم شریعت اسلام کی صلاحیت پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے آزادی اور حقوق کی حفاظت کرتے ہیں تو ہمیں اس کی حکمت اور درپیش خطرات سے نمٹنا ہوگا اور یہی خاص طور سے دینی اور تہذیبی اعتبار سے ہماری امت مسلمہ کی سلامتی کی ضامن ہے جو اسے دیگر امتوں سے ممتاز حیثیت دیتی ہے۔