برسلز حملے کی برسی کے موقع پر لندن کے مرکز میں دہشت گردانہ حملہ

پارلیمنٹ کے قریب کچلنے اور چھری کے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی لندن: رنيم حنوش لندن پارلیمنٹ کے قریب ایک شخص کی طرف سے کئے گئے دہشت گردانہ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ یہ حملہ اس […]

برسلز حملے کی برسی کے موقع پر لندن کے مرکز میں دہشت گردانہ حملہ
پارلیمنٹ کے قریب کچلنے اور چھری کے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک اور 20  سے زائد زخمی
oltkdhdjdhfbvgdfgdfdw6dtwftfwq

لندن: رنيم حنوش

لندن پارلیمنٹ کے قریب ایک شخص کی طرف سے کئے گئے دہشت گردانہ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا کہ جب برسلز حملوں کی پہلی برسی منائی جا رہی تھی اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اتحادیوں کا واشنگٹن میں اجلاس جاری تھا۔

حملے کے آغاز میں حملہ آور نے ویسٹ منسٹر پل پر انتہائی ٹریفک کے دوران ایک چار پہیوں والی گاڑی (کار) سے پیدل چلنے والوں  کو کچلنے کی کاروائی سے کیا گیا، جس میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، حکومت کے مطابق ان میں سے اکثریت کی "حالت تشویشناک” ہے۔ اس کے بعد قبل اس کے کہ سیکورٹی اہلکار اس پر فائرنگ کرتے حملہ آور نے چھری سے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔

حملے کے فوری بعد پارلیمنٹ کی عمارت کو بند کر دیا گیا اور جو ایوان نمائندگان اس میں موجود تھے ان سے کہا گیا کہ وہ اسی عمارت میں رہیں تاآنکہ انہیں مسلح پولیس اہلکاروں کے ہمراہ وہاں سے نکال کر ساتھ ہی موجود "اسکاٹ لینڈ” کے دفتر میں منتقل نہ کر دیا جائے۔ حملے کے وقت وزیر اعظم تھریسا مئے بھی پارلیمنٹ میں داخل ہو رہیں تھیں، مگر بعد میں منتشر تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر پارلیمنٹ کی نکل گئیں۔ کل شام مئے کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد حملہ آور کو "مریض” قرار دیتے ہوئے اس حملے کو "برطانوی حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش قرار دیا گیا”۔

انسداد دہشتگردی پولیس کے سربراہ مارک راولی نے تفصیلات بناتے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے بعد برطانوی دارالحکومت میں ہر طرف "بڑے پیمانے پر کاروائی” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء "برطانیہ کی اسلامی کونسل” نے اپنے بیان میں اس حملے کی مذمت کی ہے۔

جمعرات 24 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 23 مارچ 2017ء  شمارہ: (13995)