نئے علاقے میں اثر ورسوخ پیدا کرنے کے لیے رقہ شہر میں امریکی فوجیوں کی آمد
بیروت: نذیر رضا پرسو شام ریاسہائے متحدہ امریکہ کی قیادت میں اتحاد نے شمالی شام کے "طبقہ” نامی شہر میں امریکی فوجیوں اور مقامی اتحادی فوجیوں کو اتارا ہے جس کا مقصد تنظیم داعش کے اڈہ "رقہ” شہر کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کوشش میں ایک نئے […]

بیروت: نذیر رضا
پرسو شام ریاسہائے متحدہ امریکہ کی قیادت میں اتحاد نے شمالی شام کے "طبقہ” نامی شہر میں امریکی فوجیوں اور مقامی اتحادی فوجیوں کو اتارا ہے جس کا مقصد تنظیم داعش کے اڈہ "رقہ” شہر کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کوشش میں ایک نئے باب کا آغاز کرنا ہے۔ امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے "طبقہ” شہر کے قریب اپنی فوج کو اتارا ہے اور انہیں گولے بارود کے ذریعہ تعاون بھی کیا ہے تاکہ وہ دہشت گرد تنظیم کے قبضہ میں "طبقہ” شہر کے ڈیم کو دوبارہ حاصل کر سکیں۔
علاقہ میں واقعات سے واقف ذرائع نے باخبر کیا ہے کہ امریکی حملہ کے ذریعہ شام کی ڈیموکریٹک فورسز میں ان عرب عناصر کی مدد مقصود ہے جس میں زیادہ تر واشنگٹن کے اتحادی کردی افراد ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس کاروائی کا مقصد "رقہ” اور "طبقہ” شہر میں داعش پر حملہ کرکے ان کا خاتمہ کرنا ہے اور اسی طرح اس کاروائی کا مقصد مشرقی "ریف حلب” کے "دیر حافر” نامی شہر سے "طبقہ ائیرپورٹ” کی طرف اسد انتظامیہ کی پیش رفت کو بھی روکنا ہے اور ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کاروائی سے نئے اثر ورسوخ کے علاقے کی جستجو ہے۔
جمعرات 24 جمادی الثانی 1438ہجری – 23مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13995}