الیکٹرانک سامان کی پابندی کی وجہ سے امارات کی جہاز انتظامیہ پریشان

لندن: جوسلین ایلیا ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے لگائی گئی امارات، مصر، سعودی، کویت، قطر، مراکش، اردن اور ترکی جیسے ممالک کے ائیرپورٹ سے امریکہ ائیرپورٹ کی طرف جانے والی جہازوں پر کمپيوٹر اور کسی طرح کا الیکٹرانک سامان لانے کی ممانعت کی وجہ سے جہاز انتظامیہ اور مسافرین کے […]

الیکٹرانک سامان کی پابندی کی وجہ سے امارات کی جہاز انتظامیہ پریشان
3

لندن: جوسلین ایلیا

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے لگائی گئی امارات، مصر، سعودی، کویت، قطر، مراکش، اردن اور ترکی جیسے ممالک کے ائیرپورٹ سے امریکہ ائیرپورٹ کی طرف جانے والی جہازوں پر کمپيوٹر اور کسی طرح کا الیکٹرانک سامان لانے کی ممانعت کی وجہ سے جہاز انتظامیہ اور مسافرین کے درمیان ایک کھلبلی مچ گئی ہے اور اسی طرح کے فیصلہ کا اعلان برطانیہ نے بھی کیا ہے جس میں لبنان، مصر، تیونس، سعودی، ترکی اور اردن کے ائیرپورٹ سے آنے والی جہازوں کا ذکر ہے۔

امریکی فیصلہ کے سلسلہ میں امارات جہاز انتظامیہ کی ایک کمپنی کے ترجمان نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعہ ہوئی گفتگو میں کہا کہ مسافرین اور نیویگیشن پر اس فیصلہ کا ابھی اثر نہیں ہوگا کیونکہ ابھی اس کا نفاذ شروع نہیں ہوا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے اس طرح کے فیصلوں پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے اور خاص طور پر جبکہ امارات سے امریکہ کے لیے روزانہ بارہ جہاز جاتے ہیں۔

جمعرات 24 جمادی الثانی 1438ہجری – 23مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13995}