ریف حماۃ کے نئے علاقوں سے اسد حکومت کا انخلا

بیروت: یوسف دیاب علاقائی ذرائع نے اس بات کی خبر دی ہے کہ اسد حکومت کی فورسز نے دو دن سے مخالف مسلح جماعتوں کی طرف سے کی جانے والی سخت حملہ کی وجہ سے شمالی ریف حماۃ کے علاقوں سے انخلا کر چکی ہے اور اس کا مقصد یہ تھا کہ […]

ریف حماۃ کے نئے علاقوں سے اسد حکومت کا انخلا
2

بیروت: یوسف دیاب

علاقائی ذرائع نے اس بات کی خبر دی ہے کہ اسد حکومت کی فورسز نے دو دن سے مخالف مسلح جماعتوں کی طرف سے کی جانے والی سخت حملہ کی وجہ سے شمالی ریف حماۃ کے علاقوں سے انخلا کر چکی ہے اور اس کا مقصد یہ تھا کہ ان کے قبضہ میں ہونے والے علاقوں کی تعداد 9 تک پہنچ جائے۔

شمالی ریف حماہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح مخالف جنگجوؤں نے تین بکتر بند گاڑیوں کے ذریعہ "کوکب” نامی علاقہ پر حملہ کر کے بغیر کسی مقابلہ آرائی کیے اس میں داخل ہو گیے ہیں کیونکہ وہاں سے حکومت کی فورسز انخلا کر چکی تھی۔

حقوق انسان کے شامی مبصر نے بتایا ہے کہ مخالف جماعتوں نے "گراڈ” میزائل کے ذریعہ ریف حماۃ کے فوجی ائیرپورٹ کے علاقہ پر حملہ کیا ہے۔

مخالف جماعتوں کے فوجی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی ہے کہ جماعتوں نے مختلف گوشوں کی طرف پیش قدمی کی ہے اور خاص طور پر "شلیوط” علاقہ کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے "حماۃ” شہر سے ساڑھے تین کیلو میٹر اور فوجی ائیرپورٹ سے صرف تین کیلو میٹر کی دوری پتک جا پہنچی ہے۔

جمعہ 25 جمادی الثانی 1438ہجری – 24 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13996}