خالد مسعود اپنی نوعیت کا ایک منفرد وحشی شخص

لندن – ریاض: "الشرق الاوسط” برطانیہ کی پولس نے اس شخص کی شناخت کا انکشاف کیا ہے جس نے پرسوں لندن میں راہگیروں کو کچل دیا تھا اور ایک پولس اہلکار کو چھری ماری تھی۔ پولس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا تعلق ان افراد سے ہے جنہوں نے […]

خالد مسعود اپنی نوعیت کا ایک منفرد وحشی شخص
1

لندن – ریاض: "الشرق الاوسط”

برطانیہ کی پولس نے اس شخص کی شناخت کا انکشاف کیا ہے جس نے پرسوں لندن میں راہگیروں کو کچل دیا تھا اور ایک پولس اہلکار کو چھری ماری تھی۔ پولس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا تعلق ان افراد سے ہے جنہوں نے اس قبل مختلف جگہوں پر حملہ کیا ہے۔ اس حملہ آور کا نام خالد مسعود ہے اور اس کی عمر 25 سال ہے۔

کل برطانوی حکومت نے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ مسعود اس سے قبل پولس کی تحقیقات کے دائرہ میں نہیں تھا لیکن پولس ریکارڈ میں اس کی مجرمانہ تاریخ موجود ہے جس میں ہتھیار رکھنے اور حملہ کرنے کے سلسلہ میں قانونی دفعات کا ذکر ہے جیسا کہ اس سے قبل دہشت پسندی کے خدشات کے سلسلہ میں انٹیلیجنس ایجنسی MI5   بھی اس سے تحقیقات کر چکی ہے۔ پولس کے یہ کہنے کے باوجود کہ اس نے یہ کاروائی تن تنہا کی ہے اور وہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد وحشی شخص ہے لیکن پھر بھی تنظیم داعش نے کہا ہے کہ وہ اس کا ایک فوجی ہے اور اس نے یہ دھماکہ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحادی ملکوں کی عوام کو نشانہ بنانے کے لیے کیا ہے۔

مسعود کی پیدائش 1964 میں برطانیہ کے مشرقی جنوب میں واقع "کنٹ” شہر کے "کرسمس ڈے” علاقہ میں ہوئی ہے۔ اس نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا اور وہ "ویسٹ مینڈلانڈ” کے علاقہ میں رہتا تھا جہاں پولس نے چھاپے ماری تھی۔ پولس نے یہ بھی کہا ہے کہ حملہ کے سلسلہ میں کی "برمنگھم” اور "لندن "کے علاقوں میں کی جانے والی چھاپہ ماریوں میں 8 افراد کے سلسلہ میں معلومات فراہم ہوئی ہے۔

جمعہ 25 جمادی الثانی 1438ہجری – 24 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13996}