"امازون” بڑی عرب تجارتی ویب سائیٹ حاصل کر رہی ہے

  جدہ: خلدون غسان سعيد امریکی کمپنی "امازون” کا بڑی عرب تجارتی ویب سائیٹ "souq.com” کے خریداری کے حوالے سے معاملہ 650 ملین ڈالر میں طے پا گیا ہے۔ اس کی پیروی کرنے والے امید کر رہے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں امریکی کمپنی اور (سعودی و اماراتی سرمایہ کاروں […]

"امازون” بڑی عرب تجارتی ویب سائیٹ حاصل کر رہی ہے
1490289359572584300

جدہ: خلدون غسان سعيد

امریکی کمپنی "امازون” کا بڑی عرب تجارتی ویب سائیٹ "souq.com” کے خریداری کے حوالے سے معاملہ 650 ملین ڈالر میں طے پا گیا ہے۔ اس کی پیروی کرنے والے امید کر رہے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں امریکی کمپنی اور (سعودی و اماراتی سرمایہ کاروں کی) الیکٹرانک تجارتی کمپنی "نون” (N) کے مابین عرب صارفین کو خدمات فراہم کرنے پر سخت مقابلہ ہوگا۔

اس کے حصول کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ مشرق وسطی میں ای کامرس (الیکٹرانک تجارت) کے 78 فیصد پر "souq.com” کا کنٹرول ہے۔

یہ تبدیلی اس وقت ہو رہی ہے کہ جب خطے میں ای کامرس کی مضبوط ترقی دیکھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ کیونکہ آنے والے پانچ سالوں میں اسے 4 گنا تک بڑھایا جائے گا اور اس کی کل ترقی 20 ملیار ڈالر ہوگی۔

ٹیکنالوجی کا شعبہ مشرق وسطی میں ترقی کا اہم اور تیز ترین شعبہ شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں مناسب قیمت پر کئی خریداروں کو متوجہ کیا جاتا ہے، جبکہ روز مرہ کے استعمالات میں اس کی اہمیت اس  کے علاوہ ہے۔

مشرق وسطی میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے میدان میں کام کرنے والی ابھرتی ہوئی کمپنیوں کی تعداد سنہ 2013 میں 46 کمپنیوں کے مقابلے میں دوگنا ہو کر سنہ 2015 میں 105 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ امید کی جا رہی ہے کہ مالیاتی الیکٹرانک کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد سنہ 2020 میں  250 تک پہنچ جائے گی۔ جیسا کہ "مالیاتی ٹیکنالوجی کی صنعت کے رجحانات” (Fintech) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے جو کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سیکٹر میں اس شعبہ پر پہلا تحقیقی مطالعہ ہے۔

جمعہ 25 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 24 مارچ 2017ء   شمارہ: (13996)