ایرانی مداخلت اور خطے کے بحران عرب سربراہی اجلاس کے سامنے

  بحر الميت: سوسن ابو حسين – محمد الدعمہ شیڈول کے مطابق آئندہ بدھ کے روز عرب سربراہی اجلاس کی تیاری کے ضمن میں کل مندوبین کی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس دوران مجوزہ ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی و قومی سلامتی سے متعلق پالیسیوں اور سکیورٹی کی کئی […]

ایرانی مداخلت اور خطے کے بحران عرب سربراہی اجلاس کے سامنے
1490467660022974500

بحر الميت: سوسن ابو حسين – محمد الدعمہ

شیڈول کے مطابق آئندہ بدھ کے روز عرب سربراہی اجلاس کی تیاری کے ضمن میں کل مندوبین کی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس دوران مجوزہ ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی و قومی سلامتی سے متعلق پالیسیوں اور سکیورٹی کی کئی ایک فائلوں سمیت عرب ممالک کے علاقائی وبین الاقوامی تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کے ترجمان محمود عفیفی نے کہا کہ سیکرٹری جنرل سربراہان کو تین رپورٹیں پیش کریں گے، جن میں سرفہرست مسٔلہ فلسطین میں پیش رفت اور شام، لیبیا اور یمن کے بحرانوں کے حل، علاقائی مداخلت پر بات کرتے ہوئے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ایران کی مداخلت کی جانب بھی اشارہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں عرب خطے سے ایٹمی ہتھیاروں اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں کے انخلاء کے موضوع پر بھی بات کی گئی۔

اتوار 27 جمادى الثانی 1438 ہجری ­ 26 مارچ 2017ء  شمارہ: (13998)