ڈیم الطبقہ "کام کرنا بند” ۔۔۔ اور کرد اس کے ایئر پورٹ پر
"داعش” کا الرقہ کے رہائشیوں کو ڈیم کے ٹوٹنے سے انتباہ پھر دوبارہ انہیں تذبذب کا شکار کر دیا بيروت: نذير رضا – لندن: "الشرق الاوسط” کل "داعش” نے الرقہ کے رہائشیوں کو تذبذب میں ڈال دیا جب اس نے انہیں خبردار کیا کہ الطبقہ ڈیم "ٹوٹنے کے قریب”
"داعش” کا الرقہ کے رہائشیوں کو ڈیم کے ٹوٹنے سے انتباہ پھر دوبارہ انہیں تذبذب کا شکار کر دیا

بيروت: نذير رضا – لندن: "الشرق الاوسط”
کل "داعش” نے الرقہ کے رہائشیوں کو تذبذب میں ڈال دیا جب اس نے انہیں خبردار کیا کہ الطبقہ ڈیم "ٹوٹنے کے قریب” ہے۔ ایک کرد ذمہ دار نے یقین دہانی کی کہ "شامی ڈیموکریٹک فورسز”؛ جس میں اکثریت کردوں کی ہے، وہ الطبقہ کے فوجی ایئر پورٹ میں داخل ہوچکی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ اسے چند گھنٹوں میں انتہا پسند تنظیم سے بازیاب کرا لے گی۔
"داعش” کی جانب سے الطبقہ ڈیم کے منہدم ہونے کا انتباہ تکنیکی ذریعہ سے موافقت کرتا ہے، جس نے فرانسیسی اخباری ایجنسی کو تصدیق کی کہ "ڈیم نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے”۔ "داعش” نے کل صبح لاؤڈ سپیکر پر شہریوں کو الرقہ سے نکلنے کے لئے کہا، اور حقیقت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس کے مضافات کی جانب چلے گئے۔ اس کے کچھ دیر بعد ان کی پولیس کی موبائل گاڑیاں آئیں اور کہا کہ "ڈیم کے ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا ہے”۔ علاوہ ازیں تنظیم نے شہر کے شمال میں فوجی باڑ لگا کر شہریوں کو نکنے سے منع کر دیا۔