عرب چوٹی کانفرنس میں ایران کی مداخلت کے خلاف ایک تحریک

ریاض – عمان: "الشرق الاوسط” کل شام اردن کی دار الحکومت عمان میں واقع حسینیہ محل میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اردن کے شاہ عبد اللہ دوم کے ساتھ ایک سرکاری میٹنگ منعقد کی جس میں ان دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں اور ان کی عوام […]

عرب چوٹی کانفرنس میں ایران کی مداخلت کے خلاف ایک تحریک
1

ریاض – عمان: "الشرق الاوسط”

کل شام اردن کی دار الحکومت عمان میں واقع حسینیہ محل میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اردن کے شاہ عبد اللہ دوم کے ساتھ ایک سرکاری میٹنگ منعقد کی جس میں ان دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں اور ان کی عوام کے درمیان پائے جانے والے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے اور مختلف میدانوں میں ان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلہ میں غور وفکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی اور علاقائی نئے مسائل کے سلسلہ میں بھی گفت وشنید کی ہے۔

کل شاہ سلمان اردن کے شاہ عبد اللہ دوم کی طرف سے دعوت ملنے کے بعد اردن کے سرکاری دورہ پر عمان پہنچے ہیں جبکہ اس کے بعد وہ عرب چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں وہ اپنے ملک کے وفد کی صدارت کی خدمت انجام دیں گے اور کانفرنس کی سرگرمیاں کل بحر میت کے کنارے واقع شہر شونہ میں منعقد ہونگی۔

منگل 29 جمادی الثانی 1438ہجری – 28 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {14000}