بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے والے چند دہشت گرد افراد

منامہ: عبید سہیمی پرسو سیکورٹی حکام نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ایران کے چند دہشت گرد افراد کی طرف سے کی جانے والی متعینہ کاروائیوں میں امریکہ کا فوجی اڈہ بھی شامل تھا۔ پبلک سیکورٹی کے سربراہ میجر جنرل طارق الحسن نے "الشرق الاوسط” […]

بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے والے چند دہشت گرد افراد
4

منامہ: عبید سہیمی

پرسو سیکورٹی حکام نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ایران کے چند دہشت گرد افراد کی طرف سے کی جانے والی متعینہ کاروائیوں میں امریکہ کا فوجی اڈہ بھی شامل تھا۔

پبلک سیکورٹی کے سربراہ میجر جنرل طارق الحسن نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہویے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ان افراد نے جو تربیت حاصل کی تھی اس کا مقصد چند اہم جنرلوں کو قتل کرنا اور ایک سیکورٹی قافلہ کو بم سے اڑانا تھا۔ اسی طرح ان کے مقاصد میں بحرین میں امریکی فوجی اڈہ بھی شامل تھا۔ حسن نے کہا کہ ان افراد نے بہت ہی باریک بینی کے ساتھ امریکہ کے فوجی اڈہ کی نگرانی اور فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کے آنے جانے کی نگرانی شروع کر دی تھی جبکہ امریکی فریق کو اس پلان کی مکمل جانکاری بھی تھی۔

منگل 29 جمادی الثانی 1438ہجری – 28 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {14000}