قطر کے توسط سے ہوئے آبادی کے تبادلہ کے معاہدہ میں فوعہ اور کفریا کے علاقے شامل

بیروت: بولا اسطیح "جیش الفتح” کی کاروائیوں میں شریک شامی مخالف جماعتوں نے "نصرہ فرنٹ” اور "شام کی تحریک آزادی” کے ساتھ مل کر کل ایران اور "حزب اللہ” کے ساتھ آبادی کے تبادلہ کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کیا ہے اور یہ معاہدہ قطر کے توسط سے عمل میں آیا [&

قطر کے توسط سے ہوئے آبادی کے تبادلہ کے معاہدہ میں فوعہ اور کفریا کے علاقے شامل
1

بیروت: بولا اسطیح

"جیش الفتح” کی کاروائیوں میں شریک شامی مخالف جماعتوں نے "نصرہ فرنٹ” اور "شام کی تحریک آزادی” کے ساتھ مل کر  کل ایران اور "حزب اللہ” کے ساتھ آبادی کے تبادلہ کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کیا ہے اور یہ معاہدہ قطر کے توسط سے عمل میں آیا ہے۔ اس معاہدہ کے ذریعہ فوعہ اور کفریا نامی شہر کو مکمل صور پر خالی کر دیا جائے گا جہاں عوام کی اکثریت شیعہ ہے اور یہ دونوں شہر مغربی شام کے شمال میں ریف ادلب میں واقع ہیں اور ان دونوں علاقے معارضین کے جنگجوؤں کے ذریعہ محصور ہیں۔ ان دونوں علاقوں کو زبدانی اور مضایا علاقے کے جنگجوؤں کےمقابلہ میں خالی کیا جائے گا جبکہ یہ دونوں علاقے مغربی دمشق میں واقع ہیں اور حزب اللہ کے ذریعہ محصور ہیں اور اس کے علاوہ 1500 قیدیوں کو بھی اسد حکومت کے جیلوں سے نکالا جائے گا۔

بدھ 1 رجب 1438 ہجری – 29 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {14001}