دوسرے ریفرنڈم پر اسکوٹلینڈ کی تصدیق

ادنبرھ (اسکاٹلینڈ): "الشرق الاوسط” اسکاٹلینڈ نے کل اپنی پارلیمنٹ کے انتخاب کے ذریعہ اپنی آزادی کے دوسرے ریفرنڈم کے سلسلہ میں پہلا لائحہ عمل تیار کیا ہے جس کی بنیا پر اسکاٹلینڈ کی پہلی خاتون وزیر نیکولا اسٹیرجن کو یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ آزادی کے سلسلہ میں دوسرے […]

دوسرے ریفرنڈم پر اسکوٹلینڈ کی تصدیق
2

ادنبرھ (اسکاٹلینڈ): "الشرق الاوسط”

اسکاٹلینڈ نے کل اپنی پارلیمنٹ کے انتخاب کے ذریعہ اپنی آزادی کے دوسرے ریفرنڈم کے سلسلہ میں پہلا لائحہ عمل تیار کیا ہے جس کی بنیا پر اسکاٹلینڈ کی پہلی خاتون وزیر نیکولا اسٹیرجن کو یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ آزادی کے سلسلہ میں دوسرے ریفرنڈم کے لیے برطانوی حکومت کو ایک سرکاری درخواست پیش کر سکیں۔

فرنسیسی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ ادنبرھ کی پارلیمنٹ نے 59  ووٹ کے مقابلہ میں 69  ووٹ کی اکثریت سے اس لائحہ عمل کے حق ووٹ دیا ہے جبکہ برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم ٹیریزا مائی کی درخواست سے تجاہل برتا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ تو 2014ء کے ریفرنڈم میں حل ہو چکا ہے جس میں اسکاٹلینڈ کے باشندوں نے آزادی کا انکار کیا تھا۔

بدھ 1 رجب  1438 ہجری – 29 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {14001}