ترکی کی طرف سے "درع فرات” کی کاروائی اختتام پذیر اور واپسی کے لیے دروازہ مفتوح

انقرہ: سعید عبد الرازق کل ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس نے "درع فرات” کی کاروائی کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر دیا ہے۔ اس کاروائی میں ترکی فوج نے شمالی شام میں آزاد شامی فوج کی مدد کی ہے۔ […]

ترکی کی طرف سے "درع فرات” کی کاروائی اختتام پذیر اور واپسی کے لیے دروازہ مفتوح
3

انقرہ: سعید عبد الرازق

کل ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس نے "درع فرات” کی کاروائی کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر دیا ہے۔ اس کاروائی میں ترکی فوج نے شمالی شام میں آزاد شامی فوج کی مدد کی ہے۔

کونسل کی طرف سے ایک مزید اعلان کیا گیا ہے جس کے بارے میں شامی معاملہ سے متعلق افراد نےکہا ہے کہ یہ ایک عجیب وغریب اعلان ہے اور یہ اعلان ترکی صدر رجب طیب اردگان کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں داخلی اور خارجی پیشرفتوں کے سلسلہ میں غور وفکر کیا گیا ہے اور ان پیشرفتوں میں دہشت گردی سے مقابلہ کرنے اور شام وعراق میں ہونے والی پیشرفت سر فہرست تھی ۔

جمعرات 2 رجب 1438ہجری – 30 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {14002}