محمد بن سلمان توانائی کے شعبہ میں کئی جہت سے پہلی با اثر عالمی شخصیت
برطانوی میگزین تیل اور گیس کی نقل و حمل کے میدان میں انہیں سرفہرست قرار دے رہا ہے ریاض: عبد اللہ آل ہیضہ سعودی عرب کے ولی عہد کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان توانائی کے میدان میں سال 2017 کی بااثر شخصیات کی فہرست میں اول نمبر پر […]
برطانوی میگزین تیل اور گیس کی نقل و حمل کے میدان میں انہیں سرفہرست قرار دے رہا ہے

ریاض: عبد اللہ آل ہیضہ
سعودی عرب کے ولی عہد کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان توانائی کے میدان میں سال 2017 کی بااثر شخصیات کی فہرست میں اول نمبر پر رہے ہیں۔ جیسا کہ تیل اور گیس کی نقل و حمل کے میدان سے متعلق مخصوص برطانوی میگزین "لائیڈز” میں کہا گیا ہے۔
سنہ 1734 سے جاری ہفت روزہ میگزین میں کہا گیا ہے کہ اس نے تیل اور گیس کے میدان میں دنیا میں سب سے زیادہ بااثر شخصیات کو معیار کے مطابق چنا گیا ہے، جو کہ مارکیٹ میں باوزن ہوں اور ان کا مارکیٹ پر اثر ورسوخ بھی ہو۔
سعودی عرب میں توانائی کا مصدر اور ملکی بحری نقل وحرکت کی ایک بڑی کمپنی "آرامکو”؛ جس کی سپریم کونسل کی سربراہی شہزادہ محمد بن سلمان کر رہے ہیں، اپنی مارکیٹ کے ساتھ (IPO) کے تاریخ ساز مرحلے کے لئے تیار ہے، جس میں اس کی نسبت عالمی مارکیٹ میں 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ شہزادہ محمد نے ایک سال قبل ملاقات کے دوران کہا تھا کہ "انہیں امید ہے کہ "آرامکو” دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی تجارت کے ساتھ دنیا میں توانائی کی بڑی اہم کمپنی بنے گی اور وہ اسے منتخب ڈائریکٹرز کے بورڈ کے تحت ایک ہولڈنگ کمپنی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں”۔ عالمی مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والی خطے کی اہم مارکیٹ بنانے کی اس منصوبہ بندی میں ملک نے ان کا ساتھ دیا۔ ۔ علاوہ ازیں اس قابل بنانے میں مختلف عوامل کار فرما رہے، چاہے وہ حجم کے اعتبار سے ہوں، یا پھر ایسا انتظامی ماحول کہ جس میں اس کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ یہ سب "وژن 2030” کے ضمن میں ہے کہ جس کےثمرات آج ہی سے ظاہر ہو رہے ہیں۔