سعودی عرب: العوامیہ سے 4 مطلوبہ دہشتگرد گرفتار اور دو ہلاک
دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے لئے کیمیکلز اور ہتھیار قبضہ میں دمام: "الشرق الاوسط” سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کل اعلان کیا ہے کہ گورنریٹ قطیف کے علاقے العوامیہ میں سیکورٹی کے ساتھ مقابلے میں 2 مطلوبہ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ یہ عناصر دہشتگردانہ کاروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے لئے کیمیکلز اور ہتھیار قبضہ میں

دمام: "الشرق الاوسط”
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کل اعلان کیا ہے کہ گورنریٹ قطیف کے علاقے العوامیہ میں سیکورٹی کے ساتھ مقابلے میں 2 مطلوبہ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ یہ عناصر دہشتگردانہ کاروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دریں اثنا سیکورٹی فورس نے سابقہ دہشت گرد کاروائیوں میں مطلوب 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور کیمیائی مواد برآمد کیا ہے جو دھماکہ خیز اشیاء کے بنانے میں استعمال کئے جاتے ہیں۔
اسی ضمن میں کل وزارت داخلہ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کہا کہ پرسوں صبح نو بجے گورنریٹ قطیف کے علاقے العوامیہ کے شمال میں واقع ایک زرعی فارم؛ جسے دہشت گرد عناصر کی جانب سے دہشتگردانہ کاروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان کی تیاری کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا، اس پر سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا تھا۔