دہشت گردانہ حملے نے سینٹ پیٹرز برگ کو ہلا کر رکھ دیا

میٹرو دھماکے میں درجنوں ہلاک و زخمی… دوسرا پیکٹ بم ناکارہ   ماسكو: طہ عبد الواحد کل دہشتگردانہ حملے نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کو ہلا کے رکھ دیا، جس سے موقع پر کم سے کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دھماکہ میٹرو ٹرین کی بوگی میں اس وقت ہوا […]

دہشت گردانہ حملے نے سینٹ پیٹرز برگ   کو ہلا کر رکھ دیا
میٹرو دھماکے میں درجنوں ہلاک و زخمی… دوسرا پیکٹ بم ناکارہ
5io76eoe7oel67ol6e

ماسكو: طہ عبد الواحد

کل دہشتگردانہ حملے نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کو ہلا کے رکھ دیا، جس سے موقع پر کم سے کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دھماکہ میٹرو ٹرین کی بوگی میں اس وقت ہوا جب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اسی شہر میں موجود تھے۔ روسی پراسیکیوٹرز اور وفاقی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک "دہشت گردانہ عمل” تھا، لیکن دیگر تمام ممکنہ امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دو سال سے زائد عرصے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا دھماکہ ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے بیان کے مطابق دھماکہ اس قوت ہوا جب میٹرو ٹرین دو اسٹیشنوں کے مابین تھی اور ڈرائیور نے نقصانات کو کم کرنے کی خاطر فیصلہ کیا کہ وہ اسٹیشن پہنچنے سے پہلے نہ رکے، چنانچہ اس وجہ سے تقریبا 50 زخمیوں کو امداد کے ذریعے بچا لیا گیا۔

دھماکے کے چند گھنٹوں بعد روسی سیکورٹی نے اعلان کیا کہ اسی شہر کے ایک دوسرے میٹرو اسٹیشن سے انہیں ایک اور پیکٹ بم ملا ہے جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ سینٹ پیٹرز برگ کے حکام نے آج سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

منگل 7 رجب 1438 ہجری­ 04 اپریل 2017ء  شمارہ: (14007)