سینٹ پیٹرز برگ میں ایک خودکش روسی حملہ آور
ماسکو: طہ عبد الواجد فیڈرل روسی تحقیق کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے پرسو سینٹ پیٹرز برگ کے مٹرو ٹرین میں بم دھماکہ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت کر لی ہے۔ مذکورہ کمیشن کی سرکاری خاتون ترجمان اسفیٹلانا پیٹرینکو نے کل اپنے صحافتی بیان میں […]

ماسکو: طہ عبد الواجد
فیڈرل روسی تحقیق کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے پرسو سینٹ پیٹرز برگ کے مٹرو ٹرین میں بم دھماکہ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت کر لی ہے۔
مذکورہ کمیشن کی سرکاری خاتون ترجمان اسفیٹلانا پیٹرینکو نے کل اپنے صحافتی بیان میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ دھماکہ کے سلسلہ میں جس شخص پر شبہ کیا جا رہا ہے اس کا نام اکبر ژون جالیلوف ہے۔ اس کی پیدائش سنہ 1995ء میں شہر اوش میں ہوئی تھی اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ محققین نے ٹرین کے تیسرے بوگی میں اس کے جسم کے حصوں کو بھی پایا ہے۔
محققین نے ترجیحی طور پر کہا ہے کہ جالیلوف نے دھماکہ خیز مادہ کو بیگ میں رکھ کر اپنے پیٹھ پر لٹکا رکھا تھا۔ اسی طرح تحقیقات اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتی ہیں کہ جالیلوف نے دھماکہ کئے جانے والے ٹرین میں سوار ہونے سے قبل دھماکہ خیز مادہ مٹرو اسٹیشن پر بھی رکھا تھا۔
بدھ 8 رجب 1438ہجری – 5 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14008}