اردوغان کی طرف سے فوری طور پر کرکوک کا جھنڈا اتارنے کا مطالبہ
اربیل: دلشاد عبد اللہ کل ترکی نے شہر کرکوک میں کردستانی جھنڈا بلند کرنے کے مسئلہ میں طاقت کے ذریعہ مداخلت کیا ہے اور ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے کردیوں سے فوری طور پر جھنڈا نیچے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ اگر […]

اربیل: دلشاد عبد اللہ
کل ترکی نے شہر کرکوک میں کردستانی جھنڈا بلند کرنے کے مسئلہ میں طاقت کے ذریعہ مداخلت کیا ہے اور ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے کردیوں سے فوری طور پر جھنڈا نیچے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ترکی کے ساتھ ان کے تعلقات خراب ہو جائیں گے اور ان کو اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
اردوغان نے اپنی حکومت کی توسیع کے سلسلہ میں قانونی ترمیم پر 16 اپریل کو مقرر شدہ ریفرینڈم کی ترویج کرتے ہوئے بحر اسود کے کنارے پر واقع زونجولدوک کے علاقے میں ایک ریلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات سے ہرگز متفق نہیں ہیں کہ کرکوک کا علاقہ صرف کردیوں کا ہے۔ "رائٹرز” نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرکوک ترکمان، عرب اور کردیوں کا ہے اگر وہ وہاں رہنا چاہتے ہیں اور تم لوگ اس کا گمان نہ کرو کہ یہ صرف تمہارا ہے اور اگر ایسا کرنا چاہو گے تو تم کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گے اور ترکی کے ساتھ گفتگو کرنے میں تمہارا نقصان ہوگا اور انہوں نے کردیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ فوری طور پر اس جھنڈا کو اتار دو۔
بدھ 8 رجب 1438ہجری – 5 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14008}