غزہ میں "اسرائیلی حلیفوں” کے لئے "ہفتۂ توبہ”

"حماس” الفقہا کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کو گرفتار اور دیگر کے خلاف قانونی کاروائی کر رہی ہے   رام الله: كفاح زبون کل تحریک حماس نے غزہ سیکٹر میں انتقامی کاروائی کے دوران اسرائیل کے "حلیفوں” کو گرفتاری اور سزا سے بچنے کے لئے "توبہ کا اعلان” کرنے کی خاطر

غزہ میں "اسرائیلی حلیفوں” کے لئے "ہفتۂ توبہ”
"حماس” الفقہا کے قتل  میں ملوث مشتبہ افراد کو گرفتار اور دیگر کے خلاف قانونی کاروائی کر رہی ہے
olttyhfstyseyrfsegfftfgfghghfsyfsysety

رام الله: كفاح زبون

کل تحریک حماس نے غزہ سیکٹر میں انتقامی کاروائی کے دوران اسرائیل کے "حلیفوں” کو گرفتاری اور سزا سے بچنے کے لئے "توبہ کا اعلان” کرنے کی خاطر ایک ہفتے کی مہلت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ غزہ شہر کے وسط میں نامعلوم افراد کی جانب سے "القسام” کے ایک سینئر عہدیدار مازن فقہاء کو گذشتہ جمعہ کے روز قتل کئے جانے کے بعد ہے۔

غزہ سیکٹر میں سیکورٹی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ان افراد کے خلاف ایک اہم سیکورٹی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے جس کے دوران ان کے ایک گروپ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مہم ابھی جاری ہے اور دیگر کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔

بدھ 8 رجب 1438 ہجری­ 05 اپریل 2017ء  شمارہ: (14008)