محققین کے لیے بالوں کے نمونہ کے سلسلہ میں غیر معمولی معلومات
لندن: "الشرق الاوسط” امریکی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرائم سائٹس کے سلسلہ میں بالوں کے نمونوں کا تحلیل وتجزیہ کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو ترقی دی ہے اور یہ نئی ٹیکنالوجی مشتبہ شخص کے سلسلہ میں دقیق معلومات تک پہنچنے میں مدد کرے گی۔ یہ ٹیکنالوجی ان […]

لندن: "الشرق الاوسط”
امریکی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرائم سائٹس کے سلسلہ میں بالوں کے نمونوں کا تحلیل وتجزیہ کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو ترقی دی ہے اور یہ نئی ٹیکنالوجی مشتبہ شخص کے سلسلہ میں دقیق معلومات تک پہنچنے میں مدد کرے گی۔ یہ ٹیکنالوجی ان کی زندگی کے مختلف پہلؤوں، ان کی عمر، ان کی جنس اور ان کے وزن کی تعیین کرے گی یہاں تک کہ یہ ٹیکنالوجی ان کے کھانے اور ورزش کی تفصیلات بھی بتائے گی۔
ویسٹ درجینیا یونیورسٹی کے محققین نے امریکن کیمیکل سوسائٹی کے دو سو چھپنویں کانفرنس میں اپنی تحقیق کے نتائج کو پیش کیا اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ سوسائٹی دنیا کی سب سے بڑی سائنسی سوسائٹی ہے جس میں چودہ ہزار مضمون اور رپورٹ پیش کئے جا چکے ہیں۔
بدھ 8 رجب 1438ہجری – 5 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14008}